बड़ा बरकत वाला है वह जिस के हाथ में सारी बादशाही है और वह हर चीज़ की सामर्थ्य रखता है। -
بڑابابرکت ہے وہ کہ جس کے ہاتھ میں تمام بادشاہت ہے اوروہ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والا ہے۔
بڑی ہی عظیم اور بافیض ہے وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں ( اس کائنات کی ) بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
بابرکت ہے وہ ( خدا ) جس کے ہاتھ ( قبضۂ قدرت ) میں ( کائنات کی ) بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
نہایت بزرگ و برتر ہے1 وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے2 ، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے3 ۔
بہت برکت والی ہے وہ ذات جس کے قبضے میں ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
بڑی شان ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے ۔
بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ( کائنات کی ) سلطنت ہے اور وہ ہرچیزپرقادر ہے
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا ملک ( ف۲ ) اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ،
وہ ذات نہایت بابرکت ہے جس کے دستِ ( قدرت ) میں ( تمام جہانوں کی ) سلطنت ہے ، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے