Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

या वह कौन है जो तुम्हें रोज़ी दे, यदि वह अपनी रोज़ी रोक ले? नहीं, बल्कि वे तो सरकशी और नफ़रत ही पर अड़े हुए हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یاوہ کون ہے جوتمہیں رزق دے اگروہ اپنا رزق روک لے؟بلکہ وہ سرکشی اور گریز پراَڑے ہوئے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

بتاؤ ، وہ کون ہے جو تمہیں روزی دے گا اگر وہ اپنی روزی روک لے؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور حق بیزاری پر اڑ گئے ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( بتا‎ؤ ) وہ کون ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ ( اللہ ) اپنی روزی روک لے؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور ( حق سے ) نفرت پر اڑے ہوئے ہیں ۔

By Moudoodi

یا پھر بتاؤ ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے اگر رحمن اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Naeem

کیا یہ ( غیر اللہ ) وہ ہے کہ اگر اللہ ( تعالیٰ ) اپنا رزق روک لے تو تم لوگوں کو روزی دے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ ( کفار ) سرکشی اور نفرت ( حق سے فرار ) ہی میں گُھسے ہوئے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اگر وہ اپنا رزق بند کردے تو بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق عطا کرسکے؟ اس کے باوجود وہ سرکشی اور بیزاری پر جمے ہوئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

یااگراللہ تمہارا رزق روک لے توکون ہےجو تمہیں رزق دے گا؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت کی گہرائی تک چلے گئے ہیں

By Kanzul Eman

یا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے ( ف۳۷ ) بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ( ف۳۸ )

By Tahir ul Qadri

بھلا کوئی ایسا ہے جو تمہیں رِزق دے سکے اگر ( اللہ تم سے ) اپنا رِزق روک لے؟ بلکہ وہ سرکشی اور ( حق سے ) نفرت میں مضبوطی سے اَڑے ہوئے ہیں