Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन की निगाहें झुकी हुई होंगी, ज़िल्लत (अपमान) उन पर छा रही होगी। उन्हें उस समय भी सजदा करने के लिए बुलाया जाता था जब वे भले-चंगे थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن کی نگاہیں جھکی ہوں گی، ذلت اُن پرچھارہی ہوگی،حالانکہ بلاشبہ انہیں سجدوں کے لئے بلایا جاتاتھا جب کہ وہ صحیح سالم تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ۔ ان پر ذلت طاری ہوگی اور یہ سجدے کیلئے اس وقت بھی بلائے جاتے تھے ، جب وہ صحیح سالم تھے ۔

By Hussain Najfi

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذلت چھائی ہوگی حالانکہ انہیں اس وقت ( بھی دنیا میں ) سجدہ کی دعوت دی جاتی تھی جب وہ صحیح و سالم تھے ۔

By Moudoodi

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی ۔ یہ جب صحیح و سالم تھے اس وقت انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا﴿اور یہ انکار کرتے تھے25﴾ ۔

By Mufti Naeem

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی حالانکہ تحقیق یہ لوگ ( دنیا میں ) سجدوں کی طرف صحیح سالم حالت میں بلائے جاتے تھے ( مگر نہ کرتے تھے )

By Mufti Taqi Usmani

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ۔ اس وقت بھی انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ صحیح سالم تھے ( اس وقت قدرت کے باوجود یہ انکار کرتے تھے )

By Noor ul Amin

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی ، اور ( دنیا میں ) جب وہ صحیح سلامت تھے توانہیں سجدہ کی طرف بلایا جاتا تھا ( لیکن وہ سجدہ نہیں کرتے تھے )

By Kanzul Eman

نیچی نگاہیں کیے ہوئے ( ف٤۹ ) ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی ، اور بیشک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے ( ف۵۰ ) جب تندرست تھے ( ف۵۱ )

By Tahir ul Qadri

ان کی آنکھیں ( ہیبت اور ندامت کے باعث ) جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذِلت چھا رہی ہوگی ، حالانکہ وہ ( دنیا میں بھی ) سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے جبکہ وہ تندرست تھے ( مگر پھر بھی سجدہ کے اِنکاری تھے )