(क्या वे यातना ही चाहते हैं) या तुम उन से कोई बदला माँग रहे हो कि वे तावान के बोझ से दबे जाते हों?
یاآپ اُن سے کوئی اجرت مانگتے ہیں کہ وہ تاوان سے بوجھل ہیں؟
کیا تم ان سے کوئی معاوضہ طلب کر رہے ہو کہ وہ اس کے تاوان سے دبے جارہے ہوں؟
کیا آپ ( ص ) ان سے کوئی اجرت طلب کرتے ہیں کہ وہ اس تاوان کے بوجھ تلے دبےجاتے ہیں؟
کیا تم ان سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چٹی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہوں29؟
۔ ( اے محبوب ﷺ ) کیا آپ ان لوگوں سے کوئی معاوضہ مانگ رہے ہیں کہ وہ تاوان سے بوجھل ہوئے جارہے ہیں
کیا تم ان سے کوئی اجرت مانگ رہے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں؟
کیا آپ ان سے ( تبلیغ ودعوت کی ) اجرت مانگتے ہیں کہ وہ بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں
یا تم ان سے اجرت مانگتے ہو ( ف۵٦ ) کہ وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں ( ف۵۷ )
کیا آپ ان سے ( تبلیغِ رسالت پر ) کوئی معاوضہ مانگ رہے ہیں کہ وہ تاوان ( کے بوجھ ) سے دبے جا رہے ہیں