Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वे बस्तियाँ हैं जिनके कुछ हालात हम तुमको सुना रहे हैं, उनके पास उनके रसूल निशानियाँ लेकर आए तो हरगिज़ ऐसा न हुआ कि वे ईमान लाएं उस बात पर जिसको वे पहले झुठला चुके थे, इस तरह अल्लाह मुनकिरीन के दिलों पर मुहर लगा देता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں اوربلاشبہ یقیناان کے رسول ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے ،تووہ ایسے نہیں تھے کہ وہ اس پرایمان لاتے جس کوانہوں نے اس سے پہلے جھٹلادیا تھااسی طرح اﷲ تعالیٰ کافروں کے دلوں پر مہر لگادیتا ہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ بستیاں ہیں جن کی سرگزشتوں کا کچھ حصہ ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ ایمان لانے والے نہ بنے ، بوجہ اس کے کہ وہ پہلے سے جھٹلاتے رہے تھے ۔ اسی طرح اللہ ٹھپا لگا دیا کرتا ہے کافروں کے دلوں پر ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ بستیاں ہیں کہ جن کی کچھ خبریں ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں بے شک ان کے پاس ان کے رسول کھلے ہوئے نشان ( معجزے ) لے کر آئے ۔ مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ اس بات پر ایمان لاتے جسے وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ۔ اللہ اسی طرح کافروں کے دلوں پر مہر لگاتا ہے ۔

By Moudoodi

یہ قومیں جن کے قصے ہم تمہیں سنا رہے ہیں ﴿تمہارے سامنے مثال میں موجود ہیں﴾ ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے ، مگر جس چیز کو وہ ایک دفعہ جھٹلا چکے تھے پھر اسے وہ ماننے والے نہ تھے ۔ دیکھو اس طرح ہم منکرین حق کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ۔ 81

By Mufti Naeem

یہ بستیاں ہیں جن کی کچھ خبریں ہم اپ کو سناتے ہیں اور بلاشبہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلی نشانیوں کے ساتھ آئے پس جن چیزوں کو اس سے پہلے جھٹلا چکے تھے ان پر ایمان لانے والے نہیں تھے اﷲ ( تعالیٰ ) ایسے ہی کافروں کے دلوں پر مہر لگادیتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ہیں وہ بستیاں جن کے واقعات ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ان سب کے پاس ان کے پیغمبر کھلے کھلے دلائل لے کر آئے تھے ، مگر جس بات کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ، اس پر کبھی ایمان لانے کو تیار نہیں ہوئے ۔ جو لوگ کفر کو اپنا چکے ہوتے ہیں ، ان کے دلوں پر اللہ اسی طرح مہر لگا دیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ بستیاں جن کے احوال ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے اور جس بات کو وہ پہلے جھٹلاچکے تھے اسی پر ایمان لاناانہوں نے مناسب نہ سمجھااسی طرح اللہ تعالیٰ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

By Kanzul Eman

یہ بستیاں ہیں ( ف۱۹۳ ) جن کے احوال ہم تمہیں سناتے ہیں ( ف۱۹٤ ) اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں ( ف۱۹۵ ) لے کر آئے تو وہ ( ف۱۹٦ ) اس قابل نہ ہوئے کہ وہ اس پر ایمان لاتے جسے پہلے جھٹلاچکے تھے ( ف۱۹۷ ) اللہ یونہی چھاپ لگادیتا ہے کافروں کے دلوں پر ( ف۱۹۸ )

By Tahir ul Qadri

یہ وہ بستیاں ہیں جن کی خبریں ہم آپ کو سنا رہے ہیں ، اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے تو وہ ( پھر بھی ) اس قابل نہ ہوئے کہ اس پر ایمان لے آتے جسے وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ، اس طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے