Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या सबक़ नहीं मिला उनको जो ज़मीन के वारिस हुए हैं उसके अगले रहने वालों के बाद कि अगर हम चाहें तो उनको पकड़ लें उनके गुनाहों पर, और हमने उनके दिलों पर मुहर लगा दी है पस वे नहीं सुनते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیا اُن لوگوں کی جوپہلے باشندوں کے بعدزمین کے وارث بنتے ہیں اس بات نے راہ نمائی نہیں کی کہ اگرہم چاہیں توانہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے سزا دیں اورہم ان کے دلوں پر مُہرلگادیں تووہ نہ سنیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا سبق نہیں ملا ان کو جو ملک کے وارث بنے ہیں اس کے اگلے باشندوں کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں ابھی آپکڑیں اور ان کے دلوں پر ٹھپا لگادیں تو وہ سننے سے رہ جائیں!

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں پر جو پہلے اہل زمین کی تباہی کے بعد زمین کے وارث بنے ہیں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ان کو گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر لگا دیتے کہ وہ سن ( سمجھ ) نہ سکیں ۔

By Moudoodi

اور کیا ان لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں ، اس امر ِواقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں؟ 79 ﴿ مگر وہ سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے رہے﴾ اور ہم ان کےدِلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ، پھر وہ کچھ نہیں سنتے ۔ 80

By Mufti Naeem

کیا اس زمین پر رہنے والوں کے بعد جو لوگ زمین پر رہتے ہیں ان کیلئے یہ بات باعث ہدایت نہیںہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں سزا دیں اور ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگادی ہے پس وہ سنتے نہیں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ کسی زمین ( کے باشندوں کی ہلاکت ) کے بعد اس کے وارث بن جاتے ہیں ، بھلا کیا ان کو یہ سبق نہیں ملا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو ( بھی ) ان کے گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کردیں؟ اور ( جو لوگ اپنی ضد کی وجہ سے یہ سبق نہیں لیتے ) ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں وہ کوئی بات نہیں سنتے ۔

By Noor ul Amin

کیا ان کو یہ ہدایت نہیں ملی جو ان بستیوں کے ہلاک ہونے کے بعد زمین کے وارث ہوئے کہ اگرہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے بدلے ہم ان پر مصیبت ڈال سکتے ہیں اور ان کے دلوں پر مہر کرسکتے ہیں کہ وہ سن بھی نہ سکیں

By Kanzul Eman

اور کیا وہ جو زمین کے ما لکوں کے بعد اس کے وارث ہوئے انہیں اتنی ہدایت نہ ملی کہ ہم چاہیں تو انہیں ان کے گناہوں پر آفت پہنچائیں ( ف۱۹۱ ) اور ہم ان کے دلوں پر مہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سنتے ( ف۱۹۲ )

By Tahir ul Qadri

کیا ( یہ بات بھی ) ان لوگوں کو ( شعور و ) ہدایت نہیں دیتی جو ( ایک زمانے میں ) زمین پر رہنے والوں ( کی ہلاکت ) کے بعد ( خود ) زمین کے وارث بن رہے ہیں کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے باعث انہیں ( بھی ) سزا دیں ، اور ہم ان کے دلوں پر ( ان کی بداَعمالیوں کی وجہ سے ) مُہر لگا دیں گے سو وہ ( حق کو ) سن ( سمجھ ) بھی نہیں سکیں گے