Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या ये लोग अल्लाह की तदबीरों से बे-ख़ौफ़ हो गए हैं पस अल्लाह की तदबीरों से वही लोग बे-ख़ौफ़ होते हैं जो तबाह होने वाले हों।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا پھروہ اﷲ تعالیٰ کی تدبیرسے بے خوف ہوگئے ہیں؟تواﷲ تعالیٰ کی تدبیرسے بے خوف نہیں ہوتے مگروہی لوگ جوخسارہ اٹھانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو کیا وہ اللہ کی تدبیر سے بچ سکے؟ تو ( یاد رکھو کہ ) خدا کی تدبیر سے وہی لوگ نچنت ہوتے ہیں ، جو نامراد ہونے والے ہوں ۔

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ اللہ کے عذاب یا اس کی خفیہ تدبیر سے وہی لوگ بے خوف ہوتے ہیں جو گھاٹا اٹھانے والے ہوں ۔

By Moudoodi

کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں78 ؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو ۔ ؏ ١۲

By Mufti Naeem

تو کیا وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی تدبیر سے نڈر ہوگئے ہیں پس اﷲ ( تعالیٰ ) کی تدبیر سے برباد ہو جانے والوں کے علاوہ کوئی بے خوف نہیں ہوتا

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ اللہ کی دی ہوئی ڈھیل ( کے انجام ) سے بے فکر ہوچکے ہیں؟ ( ٥١ ) ( اگر ایسا ہے ) تو ( یہ یاد رکھیں کہ ) اللہ کی دی ہوئی ڈھیل سے وہی لوگ بے فکر ہو بیٹھتے ہیں جو آخر کار نقصان اٹھانے والے ہوتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا یہ اللہ کی چال سے بے خوف ہوگئے ہیں حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو نقصان اٹھا نے والی ہو

By Kanzul Eman

کیا اللہ کی خفی تدبیر سے بےخبر ہیں ( ف۱۸۹ ) تو اللہ کی خفی تدبیر سے نذر نہیں ہوتے مگر تباہی والے ( ف۱۹۰ )

By Tahir ul Qadri

کیا وہ لو گ اللہ کی مخفی تدبیر سے بے خوف ہیں؟ پس اللہ کی مخفی تدبیر سے کوئی بے خوف نہیں ہوا کرتا سوائے نقصان اٹھانے والی قوم کے