Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पाबंद हूँ इस बात का कि अल्लाह के नाम पर कोई बात हक़ के सिवा ना कहूँ, मैं तुम्हारे रब की तरफ़ से खुली हुई निशानी लेकर आया हूँ पस तुम बनी-इस्राईल को मेरे साथ जाने दो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس بات پرپوری طرح قائم ہوں کہ میں اﷲ تعالیٰ پر حق کے سوا کوئی بات نہ کہوں،یقیناًمیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل لے کرآیا ہوں،سوبنی اسرائیل کومیرے ساتھ بھیج دو۔‘

By Amin Ahsan Islahi

سزاوار اور حریص ہوں کہ اللہ کی طرف ، حق کے سوا ، کوئی اور بات منسوب نہ کروں ۔ میں تمہارے پاس تمہارے خداوند کی جانب سے کھلی ہوئی نشانی لے کر آیا ہوں تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دو ۔

By Hussain Najfi

میرے لئے ضروری ہے کہ اللہ کے بارے میں حق کے سوا کوئی بات نہ کہوں میں تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں ۔ پس تو بنی اسرائیل کو ( آزاد کرکے ) میرے ساتھ بھیج دے ۔

By Moudoodi

میرا منصب یہی ہے کہ اللہ کا نام لے کر کوئی بات حق کے سوا نہ کہوں ، میں تم لوگوں کے پاس تمہارے رب کی طرف سے صریح دلیل ماموریّت لے کر آیا ہوں ، لہٰذا تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے ۔ 86

By Mufti Naeem

میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اﷲ ( تعالیٰ ) کے بارے میں سچ کے علاوہ کچھ نہ کہوں ۔ بلاشبہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل لے کر آیا ہوں سو تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کوجانے دے

By Mufti Taqi Usmani

میرا فرض ہے کہ میں اللہ کی طرف منسوب کر کے حق کے سوا کوئی اور بات نہ کہوں ۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک کھلی دلیل لے کر آیا ہوں ، لہذا بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دو ۔

By Noor ul Amin

میرے لائق یہی ہے کہ میں اللہ کے متعلق وہی بات کروں جو سچی ہو ، میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے معجزات لایاہوں لہٰذابنی اسرائیل کو میرے ساتھ روانہ کر دے‘‘

By Kanzul Eman

مجھے سزاوار ہے کہ اللہ پر نہ کہوں مگر سچی بات ( ف۲۰۳ ) میں تم سب کے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ( ف۲۰٤ ) تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے ( ف۲۰۵ )

By Tahir ul Qadri

مجھے یہی زیب دیتا ہے کہ اللہ کے بارے میں حق بات کے سوا ( کچھ ) نہ کہوں ۔ بیشک میں تمہارے رب ( کی جانب ) سے تمہارے پاس واضح نشانی لایا ہوں ، سو تُو بنی اسرائیل کو ( اپنی غلامی سے آزاد کر کے ) میرے ساتھ بھیج دے