तब मूसा (अलै॰) ने अपना असा डाल दिया तो वह अचानक एक साफ़ अज़दहा बन गया।
توموسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تواچانک وہ ایک ظاہر اژدھاتھی۔
تو اس نے اپنی لٹھیا ڈال دی ۔ وہ یکایک ایک سچ مچ کا اژدہا بن گئی ۔
پس انہوں نے اپنا عصا پھینک دیا اور وہ یکایک کھلا ہوا اژدھا بن گیا ۔
موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک جیتا جاگتا اژدھا تھا ۔
پس آپ ( علیہ السلام ) نے اپنا عصا ( زمین پر ) ڈال دیا تو اچانک وہ واضح طور پر اژدھا بن گیا
اس پر موسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تو اچانک وہ ایک صاف صاف اژدھا بن گیا ۔
چنانچہ موسیٰ نے اپنا عصاڈال دیاتوفورًاوہ ایک اژدھا بن گیا
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فورا ً ایک ظاہر اژدہا ہوگیا ( ف۲۰٦ )
پس موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنا عصا ( نیچے ) ڈال دیا تو اسی وقت صریحاً اژدہا بن گیا