उन्होंने कहाः मूसा को और उनके भाई को मोहलत दो और शहरों में जमा करने वाले भेज दो।
انہوں نے کہا: ’’اسے اوراس کے بھائی کو انتظار میں رکھو اورتم شہروں میں جمع کرنے والے بھیج دو۔
بولے: ابھی اس کو اور اس کے بھائی کو ٹالو اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیجو ۔
ان لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک رکھیے ۔ اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے ۔
پھر ان سب نے فرعون کو مشورہ دیا کہ اسے اور اس کے بھائی کو انتظار میں رکھیے اور تمام شہروں میں ہر کارے بھیج دیجیے
۔ ( فرعون سے ) کہنے لگے اس کو اور اس کے بھائی کو مہلت دیدے اور جمع کرنے والوں کو شہروں میں بھیج دے
انہوں نے کہا کہ : ذرا اس کو اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دو ، اور تمام شہروں میں ہر کارے بھیج دو ۔
پھر لوگوں نے ( فرعون سے ) کہاکہ موسیٰ اور اس کے بھائی کو روک رکھئے اور ( ملک کے ) تمام شہروں میں نمائندے بھیج دیجئے
بولے انہیں اور ان کے بھائی ( ف۲۱۰ ) کو ٹھہرا اور شہروں میں لوگ جمع کرنے والے بھیج دے ،
انہوں نے کہا: ( ابھی ) اس کے اور اس کے بھائی ( کے معاملہ ) کو مؤخر کر دو اور ( مختلف ) شہروں میں ( جادوگروں کو ) جمع کرنے والے افراد بھیج دو