अल्लाह ने कहाः तू उतर जा यहाँ से, तुझे यह हक़ नहीं कि तू उसमें घमंड करे, पस निकल जा यक़ीनन तू ज़लील है।
اﷲ تعالیٰ نے فرمایا : ’’اترجاؤاس سے کہ تمہارے لیے یہ نہیں ہو گا کہ تم اس میں تکبرکرو۔سونکل جاؤ،یقیناتُوواقعی ذلیل ہونے والوں میں سے ہے۔‘‘
فرمایا: پھر تو یہاں سے اتر! تجھے یہ حق نہیں ہے کہ تو اس میں گھمنڈ کرے ۔ تو نکل! یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے!
ارشاد ہوا ۔ تو پھر تو یہاں سے نیچے اتر جا ۔ کیونکہ تجھے یہ حق نہیں ہے کہ تو یہاں رہ کر تکبر و غرور کرے ۔ بس یہاں سے نکل جا ۔ یقینا تو ذلیلوں میں سے ہے ۔
فرمایا ، اچھا ، تو یہاں سے نیچے اتر ۔ تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے ۔ نکل جا کہ درحقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو اپنی ذلّت چاہتے ہیں ۔ 11
فرمایا ( اﷲتعالیٰ نے ) یہاں سے اتر جا تجھے کوئی حق نہیں کہ تو اس میں تکبر ( اختیار ) کرے پس یہاں سے نکل جا بلاشبہ تو ذلیلوں میں سے ہے ۔
اللہ نے کہا : اچھا تو یہاں سے نیچے اتر ، کیونکہ تجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ یہاں تکبر کرے ۔ اب نکل جا ، یقینا تو ذلیلوں میں سے ہے ۔
اللہ تعا لیٰ نے فرمایا:نیچے اتریہاں سے ، تیرا حق نہ تھاکہ تویہاں تکبرکرتا لہٰذا نکل جا تو ذلیل لوگوں سے ہے
فرمایا تو یہاں سے اُ تر جا تجھے نہیں پہنچتا کہ یہاں رہ کر غرور کرے نکل ( ف۱۸ ) تو ہے ذلت والوں میں ( ف۱۹ )
ارشاد ہوا: پس تو یہاں سے اتر جا تجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تو یہاں تکّبر کرے پس ( میری بارگاہ سے ) نکل جا بیشک تو ذلیل و خوار لوگوں میں سے ہے