फिर हमने उनको सज़ा दी और उनको समुंदर में डुबो दिया; क्योंकि उन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया और उन से बे-परवा हो गए।
چنانچہ ہم نے ان سے انتقام لیا،پس ہم نے انہیں سمندرمیں غرق کردیااس وجہ سے کہ بلاشبہ انہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایااوروہ ان سے غافل تھے۔
تو ہم نے ان کو کیفر کردار کو پہنچا دیا اور انہیں سمندر میں غرق کردیا بوجہ اس کے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے بے پروا بنے رہے ۔
تب ہم نے ان سے اس طرح انتقام لیا کہ انہیں سمندر میں غرق کر دیا ۔ کیونکہ وہ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی طرف سے غفلت برتتے تھے ۔
تب ہم نے ان سے انتقام لیا اور انہیں سمندر میں غرق کر دیا کیونکہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا اور ان سے بے پروا ہو گئے تھے ۔
پھر ہم نے ان سے انتقام لے لیا پس ہم نے اس وجہ سے کہ انہو ں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا سمندر میں ڈبودیا اور وہ ان سے سراسر غفلت برتتے تھے
نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان سے بدلہ لیا اور انہیں سمندر میں غرق کردیا ۔ ( ٦٠ ) کیونکہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا ، اور ان سے بالکل بے پروا ہوگئے تھے ۔
آخرہم نے ان سے انتقام لیااور انہیں سمندرمیں غرق کردیاکیونکہ وہ ہماری آیات کو جھٹلاتے اور ان سے لاپروائی برتتے تھے
تو ہم نے ان سے بدلہ لیا تو انہیں دریا میں ڈبو دیا ( ف۲٤۷ ) اس لیے کہ ہماری آیتیں جھٹلاتے اور ان سے بےخبر تھے ( ف۲٤۸ )
پھر ہم نے ان سے ( بالآخر تمام نافرمانیوں اور بدعہدیوں کا ) بدلہ لے لیا اور ہم نے انہیں دریا میں غرق کردیا ، اس لئے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کی ( پے در پے ) تکذیب کی تھی اور وہ ان سے ( بالکل ) غافل تھے