Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग पैरवी करेंगे उस रसूल की जो नबी उम्मी है, जिसको वे लिखा हुआ पाते हैं अपने यहाँ तौरात और इंजील में, वह उनको नेकी का हुक्म देता है और उनको बुराई से रोकता है और उनके लिए पाकीज़ा चीज़ें जायज़ ठहराता है और नापाक चीज़ें उन पर हराम करता है और उन पर से वह बोझ और तौक़ उतारता है जो उन पर थीं, पस जो लोग उस पर ईमान लाए और जिन्होंने उसकी इज़्ज़त की और उसकी मदद की और उस नूर (क़ुरआन) की पैरवी की जो उसके साथ उतारा गया है तो वही लोग कामयाबी पाने वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو لوگ اُس رسول کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی نبی ہے،جسے وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھاہوا پاتے ہیں،وہ اُن کو نیکی کا حکم دیتاہے اورانہیں برائی سے روکتاہے اوراُن کے لیے پاک چیزیں حلال کرتا ہے اورناپاک چیزیں اُن پرحرام کرتاہے اور اُن پر سے ان کے وہ بوجھ اورطوق اُتارتا ہے جواُن پرپڑے ہوئے تھے۔سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور انہوں نے اُس کوقوت دی اوراس کی مددکی اوراس نورکی اتباع کی جواُس کے ساتھ نازل کیا گیاوہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

جو پیروی کریں گے اس نبی امی رسول کی جسے وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ۔ وہ ان کو نیکی کا حکم دیتا ہے ، برائی سے روکتا ہے اور ان کیلئے پاکیزہ چیزیں جائز ٹھہراتا ہے اور خبیث چیزیں حرام کرتا ہے اور ان پر سے وہ بوجھ اور پابندیاں اتارتا ہے ، جو ان پر اب تک رہی ہیں ۔ تو جو اس پر ایمان لائے ، جنہوں نے اس کی عزت کی ، اس کی مدد کی اور روشنی کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتاری گئی ہے تو وہی لوگ فلاہ پانے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو اس پیغمبر ( ص ) کی پیروی کریں گے جو نبیِ امی ہے جسے وہ اپنے ہاں توراۃ و انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں جو انہیں نیک کاموں کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے روکتا ہے جو ان کے لیے پاک و پسندیدہ چیزوں کو حلال اور گندی و ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے اور ان پر سے ان کے بوجھ اتارتا ہے اور وہ زنجیریں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے ۔ پس جو لوگ اس ( نبیِ امی ) پر ایمان لائے اور اس کی تعظیم کی اور اس کی مدد و نصرت کی اور اس نور ( روشنی ) کی پیروی کی جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا ہے یہی لوگ فوز و فلاح پانے والے ہیں ۔

By Moudoodi

﴿پس آج یہ رحمت ان لوگوں کا حِصہ ہے﴾ جو اس پیغمبر نبی امّی کی پیروی اختیار کریں 112 جس کا ذکر انہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے ۔ 113 وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے ، بدی سے روکتا ہے ، ان کے لیے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے 114 ، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو ان پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے ۔ 115 لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت کریں اور اس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے ، وہی فلاح پانے والے ہیں ۔ ؏ ١۹

By Mufti Naeem

جو لوگ رسول نبی امی ( ﷺ ) کی پیروی کرتے ہیں جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انہیں بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور وہ انہیں برائی سے روکتے ہیں ۔ پاکیزہ چیزوں کو ان کیلئے حلال قرار دیتے ہیں اور بری چیزیں ان پر حرام ٹھہراتے ہیں اور ان پر سے وہ بوجھ اور قید یں ہٹاتے ہیں جو ان پر تھیں ۔ پس جو لوگ اس نبی ( ﷺ ) پر ایمان لائے اور ان کی تعظیم کی اور ان کی مدد کی اور اس نور کا اتباع کیا جوان کے ساتھ اتارا گیا ہے یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جو اس رسول یعنی نبی امی کے پیچھے چلیں جس کا ذکر وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پائیں گے ( ٧٥ ) جو انہیں اچھی باتوں کا حکم دے گا ، برائیوں سے روکے گا ، اور ان کے لیے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو حرام قرار دے گا ، اور ان پر سے وہ بوجھ اور گلے کے وہ طوق اتار دے گا جو ان پر لدے ہوئے تھے ۔ ( ٧٦ ) چنانچہ جو لوگ اس ( نبی ) پر ایمان لائیں گے اس کی تعظیم کریں گے اس کی مدد کریں گے ، اور اس کے ساتھ جو نور اتارا گیا ہے اس کے پیچھے چلیں گے تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

جو لوگ اس رسول کی پیروی کرتے ہیںجو نبی اُمی ہے ، جس کاذکروہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھاہوا پاتے ہیں ، وہ رسول انہیں نیکی کاحکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے ، ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور گندی چیزوں کو حرام کرتا ہے ، ان کے بوجھ ان پر اتا رتا ہے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذاجو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور مدد کریں اور اس روشنی کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے تویہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

By Kanzul Eman

وہ جو غلامی کریں گے اس رسول بےپڑھے غیب کی خبریں دینے والے کی ( ف۲۹۷ ) جسے لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس توریت اور انجیل میں ( ف۲۹۸ ) وہ انہیں بھلائی کا حکم دے گا اور برائی سے منع کرے گا اور ستھری چیزیں ان کے لیے حلال فرمائے گا اور گندی چیزیں ان پر حرام کرے گا اور ان پر سے وہ بوجھ ( ف۲۹۹ ) اور گلے کے پھندے ( ف۳۰۰ ) جو ان پر تھے اتارے گا ، تو وہ جو اس پر ( ف۳۰۱ ) ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اترا ( ف۳۰۲ ) وہی بامراد ہوئے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو اس رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی ( لقب ) نبی ہیں ( یعنی دنیا میں کسی شخص سے پڑھے بغیر مِن جانبِ اللہ لوگوں کو اخبارِ غیب اورمعاش و معاد کے علوم و معارف بتاتے ہیں ) جن ( کے اوصاف و کمالات ) کو وہ لوگ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ، جو انہیں اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع فرماتے ہیں اور ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور ان پر پلید چیزوں کو حرام کرتے ہیں اور ان سے ان کے بارِگراں اور طوقِ ( قیود ) جو ان پر ( نافرمانیوں کے باعث مسلّط ) تھے ، ساقط فرماتے ( اور انہیں نعمتِ آزادی سے بہرہ یاب کرتے ) ہیں ۔ پس جو لوگ اس ( برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لائیں گے اور ان کی تعظیم و توقیر کریں گے اور ان ( کے دین ) کی مدد و نصرت کریں گے اور اس نورِ ( قرآن ) کی پیروی کریں گے جو ان کے ساتھ اتارا گیا ہے ، وہی لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں