Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि ऐ लोगो! बेशक मैं उस अल्लाह का रसूल हूँ तुम सब की तरफ़ जिसकी हुकूमत है आसमानों और ज़मीन में, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वही ज़िंदगी देता है और वही मारता है, पस ईमान लाओ अल्लाह पर और उसके उम्मी रसूल व नबी पर जो ईमान रखता है अल्लाह और उसके कलिमात पर और उसकी पैरवी करो; ताकि तुम हिदायत पाओ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں: اے لوگو! یقینامیں تم سب کی طرف اﷲ تعالیٰ کارسول ہوں،وہ ذات جس کے لیے بادشاہت ہے تمام آسمانوں اور زمین کی،اس کے سواکوئی معبودنہیں،وہی زندہ کرتاہے اور وہی مارتا ہے ،سوتم اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول پرجواُمّی نبی ہے ایمان لے آؤجو اﷲ تعالیٰ اوراس کی باتوں پر ایمان رکھتا ہے اوراُس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے لوگو! مین تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں ۔ ( اس اللہ کا ) جس کیلئے ہی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی جِلاتا اور مارتا ہے ۔ پس ایمان لاؤ اللہ اور اس کے نبی امی رسول پر ، جو ایمان رکھتا ہے اللہ اور اس کے کلمات پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ یاب ہو ۔

By Hussain Najfi

اے پیغمبر! ( لوگوں سے ) کہو اے انسانو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔ جس کے لیے سارے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے پس اللہ پر ایمان لاؤ ۔ اور اس کے نبیِ امی رسول پر ۔ جو خود بھی اللہ اور اس کے کلمات ( کتابوں ) پر ایمان رکھتا ہے اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ ۔

By Moudoodi

اے محمد کہو کہ اے انسانو ، میں تم سب کی طرف اس خدا کا پیغمبر ہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ، اس کے سِوا کوئی خدا نہیں ہے ، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ، پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کےبھیجے ہوئے نبی امّی پر جو اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے ، اور پیروی اختیار کرو اس کی ، امید ہے کہ تم راہِ راست پالو گے ۔ 116

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے اے لوگو! میں تم سب کی طرف اﷲ ( تعالیٰ ) کا رسول ہوں جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور موت دیتا ہے پس اﷲپر ایمان لانا اور اس کے امی نبی ورسول پر جو خود اﷲ ( تعالیٰ ) پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی پیروی کرو تاکہ تمہیں ہدایت حاصل ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ان سے ) کہو کہ : اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ( ٧٧ ) جس کے قبضے میں تمام آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ وہی زندگی اور موت دیتا ہے ۔ اب تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ جو نبی امی ہے ، اور جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے ، اور اس کی پیروی کرو تاکہ تمہیں ہدایت حاصل ہو ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے: ’’لوگومیں تم سب کی طرف اس اللہ کابھیجاہوارسول ہوںجو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کامالک ہے ـاس کے بغیرکوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے لہٰذااللہ اور اس کے رسول نبی اُمی پر ایمان لائو ، جواللہ اور اس کے ارشادات پر ایمان لاتا ہے اسی کی پیروی کروامیدہے کی تم ہدایت پا لوگے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوں ( ف۳۰۳ ) کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کو ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں جلائے اور مارے تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول بےپڑھے غیب بتانے والے پر کہ اللہ اور اس کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی غلامی کرو کہ تم راہ پاؤ ،

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ( بن کر آیا ) ہوں جس کے لئے تمام آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی جلاتا اور مارتا ہے ، سو تم اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لاؤ جو ( شانِ اُمیّت کا حامل ) نبی ہے ( یعنی اس نے اللہ کے سوا کسی سے کچھ نہیں پڑھا مگر جمیع خلق سے زیادہ جانتا ہے اور کفر و شرک کے معاشرے میں جوان ہوا مگر بطنِ مادر سے نکلے ہوئے بچے کی طرح معصوم اور پاکیزہ ہے ) جو اللہ پر اور اس کے ( سارے نازل کردہ ) کلاموں پر ایمان رکھتا ہے اور تم انہی کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پا سکو