Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब आपके रब ने आदम की औलाद की पीठों से उनकी औलाद को निकाला और उनको गवाह ठहराया ख़ुद उनके ऊपर, क्या मैं तुम्हारा रब नहीं हूँ? उन्होंने कहाः हाँ क्यों नहीं! हम इक़रार करते हैं, यह इसलिए हुआ कि कहीं तुम क़यामत के दिन कहने लगो कि हमको तो इसकी ख़बर न थी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب آپ کے رب نے اولادِآدم کی پشتوں سے ان کی اولاد کونکالااوران کی جانوں پرانہیں گواہ بنایا: ’’کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟‘‘اُنہوں نے کہا: ’’کیوں نہیں! ہم نے گواہی دی۔‘‘ایسانہ ہوکہ تم قیامت کے دن کہوکہ ہم تویقینااس سے غافل تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب نکالا تمہارے رب نے بنی آدم سے ، ان کی پیٹھوں سے ، ان کی ذریت کو اور ان کو گواہ ٹھہرایا خود ان کے اوپر ۔ پوچھا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ بولے: ہاں! ( تُو ہمارا رب ہے ) ۔ ہم اس کے گواہ ہیں ۔ ( یہ ہم نے اس لئے کیا کہ ) مبادا قیامت کو تم عذر کرو کہ ہم تو اس سے بے خبر ہی رہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا ( جو نسلاً بعد نسل پیدا ہونے والی تھی ) اور ان کو خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا ہاں بے شک ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو ہمارا پروردگار ہے ( یہ کاروائی اس لئے کی تھی کہ ) کہیں تم قیامت کے دن یہ نہ کہہ دو کہ ہم تو اس سے بے خبر تھے ۔

By Moudoodi

133 اور اے نبی ، لوگوں کو یاد دلاؤ وہ وقت جبکہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں ، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں134 ۔ یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ ہم اس بات سے بے خبر تھے

By Mufti Naeem

اور جب اولاد آدم کی پیٹھوں سے آپ کے رب نے ان کی اولاد نکالی اور انہیں اپنی جانوں پر گواہ بنایا ( فرمایا ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں انہوں نے کہا ہاں ہم گواہ ہیں ( یہ گواہی اس لیے دلائی ) کبھی تم قیامت کے دن کہنے لگو کہ ہم اس سے بالکل بے خبر تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے رسول ! لوگوں کو وہ وقت یاد دلاؤ ) جب تمہارے پروردگار نے آدم کے بیٹوں کی پشت سے ان کی ساری اولاد کو نکالا تھا ، اور ان کو خود اپنے اوپر گواہ بنایا تھا ، ( اور پوچھا تھا کہ ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا تھا کہ : کیوں نہیں؟ ہم سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں ۔ ( ٨٨ ) ( اور یہ اقرار ہم نے اس لیے لیا تھا ) تاکہ تم قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکو کہ : ہم تو اس بات سے بے خبر تھے ۔

By Noor ul Amin

اور جب آپ کے رب نے بنی آدم کی پُشتوں سے ان کی اولادکونکالااورانہیں خوداپنے اوپرگواہ بناکر پوچھا ’’ کیا میں تمہارارب نہیں ؟‘‘وہ کہنے لگے:’’کیوں نہیں ہم اس کی گواہی دیتے ہیں ‘‘ یہ اسلئے کیا گیاکہ کہیں تم لوگ قیامت کے دن کہنے لگوکہ ہمیں توا ن باتوں کی قطعی کوئی خبرہی نہیں تھی

By Kanzul Eman

اور اے محبوب! یاد کرو جب تمہارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی نسل نکالی اور انہیں خود ان پر گواہ کیا ، کیا میں تمہارا رب نہیں ( ف۳۳۵ ) سب بولے کیوں نہیں ہم گواہ ہوئے ( ف۳۳٦ ) کہ کہیں قیامت کے دن کہو کہ ہمیں اس کی خبر نہ تھی ( ف۳۳۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے! ) جب آپ کے رب نے اولادِ آدم کی پشتوں سے ان کی نسل نکالی اور ان کو انہی کی جانوں پر گواہ بنایا ( اور فرمایا: ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ وہ ( سب ) بول اٹھے: کیوں نہیں! ( تو ہی ہمارا رب ہے ، ) ہم گواہی دیتے ہیں تاکہ قیامت کے دن یہ ( نہ ) کہو کہ ہم اس عہد سے بے خبر تھے