Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने जिन्नात और इंसान में से बहुतों को जहन्नम के लिए पैदा किया है, उनके दिल हैं जिनसे वे समझते नहीं, उनकी आँखें हैं जिनसे वे देखते नहीं और उनके कान हैं जिनसे वे सुनते नहीं, वे ऐसे हैं जैसे चौपाये बल्कि उनसे भी ज़्यादा बे-राह, यही लोग ग़ाफ़िल हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناً ہم نے جنوں اورانسانوں میں سے اکثرکودوزخ کے لیے پیداکیاہے،اُن کے لیے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں اوران کے لیے آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں،اوراُن کے لیے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں،یہ لوگ جانوروں جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ گمراہ ہیں،یہی لوگ غافل ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جنوں اور انسانوں میں سے بہتوں کو دوزخ کیلئے پیدا کیا ہے ۔ ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ، ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں ۔ یہ چوپایوں کی مانند ہیں ، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو بالکل بے خبر ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور کتنے جن و انسان ایسے ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیا ہے ( یعنی ان کا انجامِ کار جہنم ہے ) ان کے دل و دماغ ہیں مگر سوچتے نہیں ہیں ۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں ہیں ۔ یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں ۔ بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ( اور گئے گزرے ) ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بالکل غافل و بے خبر ہیں ۔

By Moudoodi

اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے ۔ 140 ، ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ۔ ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں ۔ ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں ۔ وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے ، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھوئے گئے ہیں ۔ 141

By Mufti Naeem

اور یقینا ہم نے دوزخ کیلئے بہت سے جنات اور انسانوں کو پیدا کیا ۔ ان کے دل تو ہیں جن سے سمجھتے نہیں خود ان کی آنکھیں تو ہیں جن سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان تو ہیں جن سے سنتے نہیں یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ ہیں یہی لوگ تو غافل ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے جنات اور انسانوں میں سے بہت سے لوگ جہنم کے لیے پیدا کیے ۔ ( ٩١ ) ان کے پاس دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں ، ان کے پاس آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں ، اور ان کے پاس کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں ۔ وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں ، بلکہ وہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

بہت سے ایسے جن اور انسان ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لئے ہی پیدا کیا ہے ان کے دل توہیں لیکن ان سے ( حق کو ) سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں ان سے سنتے نہیں ایسے لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے اور یہی لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیے بہت جن اور آدمی ( ف۳٤۷ ) اور دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں ( ف۳٤۸ ) اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں ( ف۳٤۹ ) اور وہ کان جن سے سنتے نہیں ( ف۳۵۰ ) وہ چوپایوں کی طرح ہیں ( ف۳۵۱ ) بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ ( ف۳۵۲ ) وہی غفلت میں پڑے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے جہنم کے لئے جِنّوں اور انسانوں میں سے بہت سے ( افراد ) کو پیدا فرمایا وہ دل ( و دماغ ) رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) سمجھ نہیں سکتے اور وہ آنکھیں رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) دیکھ نہیں سکتے اور وہ کان ( بھی ) رکھتے ہیں ( مگر ) وہ ان سے ( حق کو ) سن نہیں سکتے ، وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ( ان سے بھی ) زیادہ گمراہ ، وہی لوگ ہی غافل ہیں