Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अस्मा-ए-हुस्ना (अच्छे-अच्छे नाम) अल्लाह ही के हैं लिहाज़ा उसको उन्हीं नामों से पुकारो, और उन लोगों को छोड़ दो जो उसके नामों में टेढ़ा रास्ता इख़्तियार करते हैं, वे जो कुछ कर रहे हैं उसका बदला उन्हें दिया जाएगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورسب سے اچھے نام اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں سواُسے ان کے ساتھ پکارواوران لوگوں کوچھوڑدوجواُس کے ناموں کے بارے میں سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں،عنقریب انہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کیلئے تو صرف اچھی ہی صفتیں ہیں تو انہی سے اس کو پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑو جو اس کی صفات کے باب میں کج روی اختیار کر رہے ہیں ۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، عنقریب اس کا بدلہ پائیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ ہی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں اسے انہی کے ذریعہ سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کجروی کرتے ہیں ۔ عنقریب انہیں ان کے کئے کا بدلہ مل جائے گا ۔

By Moudoodi

اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے ، اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں ۔ جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا بدلہ وہ پا کر رہیں گے ۔ 142

By Mufti Naeem

اور اچھے اچھے نام اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں سوانہیں انہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں سے تعلق نہ رکھو جو اﷲ ( تعالیٰ ) کے ناموں میں کجروی کرتے رہتے ہیں جو وہ کیا کرتے تھے اس کا انہیں عنقریب بدلہ دیا جائے گا

By Mufti Taqi Usmani

اور اسمائے حسنی ( اچھے اچھے نام ) اللہ ہی کے ہیں ۔ لہذا اس پر انہی ناموں سے پکارو ۔ ( ٩٢ ) اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں ٹیڑھا راستہ اختیار کرتے ہیں ۔ ( ٩٣ ) وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، اس کا بدلہ انہیں دیا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

اورا چھے اچھے نام اللہ ہی کے لئے ہیں انہی سے اسے پکاراکرو اور ا یسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھوجواس کے ناموں کو بگاڑتے ہیںجو وہ کرتے ہیں جلدہی ا نہیں اس کا بدلہ مل جائے گا

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کے ہیں بہت اچھے نام ( ف۳۵۳ ) تو اسے ان سے پکارو اور انہیں چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے نکلتے ہیں ( ف۳۵٤ ) وہ جلد اپنا کیا پائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں ، سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے انحراف کرتے ہیں ، عنقریب انہیں ان ( اعمالِ بد ) کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں