और हमारी मख़्लूक़ में एक जमात ऐसी भी है जो लोगों को हक़ का रास्ता दिखाती है और उसी हक़ के मुताबिक़ इंसाफ़ से काम लेती है।
اور جنہیں ہم نے پیداکیاہے اُن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جوحق کے ساتھ راہ نمائی کرتے ہیں اوراسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
اور جن کو ہم نے پیدا کیا ، ان میں ایک گروہ ایسے لوگوں کا بھی رہا ہے ، جو حق کے مطابق لوگوں کی رہنمائی اور اس کے مطابق فیصلے کرتے رہے ہیں ۔
ہماری مخلوق میں سے ایک گروہ ایسا بھی ہے جو حق کے مطابق ہدایت کرتا ہے اور اسی کے مطابق ( لوگوں کا ) فیصلہ کرتا ہے ۔
ہماری مخلوق میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ہدایت اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتا ہے ۔ ؏۲۲
اور جن کو ہم نے پیدا کیا ان میں ایک جماعت ایسی ہے جو حق کے مطابق ہدایت کرتے اور اسی کے موافق انصاف کرتے ہیں
اور ہماری مخلوق میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو لوگوں کو حق کا راستہ دکھاتی ہے اور اسی ( حق ) کے مطابق انصاف سے کام لیتی ہے ۔
اور ہماری مخلوق میں سے ایک گروہ ایسا ہےجو حق کی طرف رہنمائی کرتے ہیں اور اسی کے مطابق انصاف کرتے ہیں
اور ہمارے بنائے ہوؤں میں ایک گروہ وہ ہے کہ حق بتائیں اور اس پر انصاف کریں ( ف۳۵۵ )
اور جنہیں ہم نے پیدا فرمایا ہے ان میں سے ایک جماعت ( ایسے لوگوں کی بھی ) ہے جو حق بات کی ہدایت کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ عدل پر مبنی فیصلے کرتے ہیں