और जिन लोगों ने हमारी निशानियों को झुठलाया हम उनको आहिस्ता-आहिस्ता पकड़ेंगे ऐसी जगह से जहाँ से उनको ख़बर भी नहीं होगी।
اورجن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاہم ضرور انہیں آہستہ آہستہ کھینچ کرلے جائیں گے جہاں سے وہ نہیں جانتے۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ، ہم ان کو وہاں سے داؤں پر لے جارہے ہیں ، جہاں سے انہیں علم نہیں ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں ( نشانیوں ) کو جھٹلایا ہم انہیں بتدریج ( آہستہ آہستہ ان کے انجام بد کی طرف ) لے جائیں گے کہ انہیں اس کی خبر تک نہ ہوگی ۔
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے ، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقہ سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہوگی ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کوجھٹلایا ہم ان کو آہستہ آہستہ ( پستی کی طرف ) لے جارہے ہیں کہ انہیں ( اس کی ) خبر ہی نہ ہو ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے انہیں ہم اس طرح دھیرے دھیرے پکڑ میں لیں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا انہیں بتدریج ( تباہی ) کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبرتک نہ ہوسکے گی
اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں جلد ہم انہیں آہستہ آہستہ ( ف۳۵٦ ) عذاب کی طرف لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ہم عنقریب انہیں آہستہ آہستہ ہلاکت کی طرف لے جائیں گے ایسے طریقے سے کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوگی