Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने कहा कि निकल जा यहाँ से ज़लील और ठुकराया हुआ, जो कोई उनमें से तेरी राह पर चलेगा तो मैं तुम सबसे जहन्नम को भर दूँगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’نکل جاؤ یہاں سے، مذمت کیاہوا،دھتکاراہو ا ، یقیناًجوبھی ان میں سے تیری پیروی کرے گا تومیں لازماًتم سب سے جہنم کو بھردوں گا۔

By Amin Ahsan Islahi

فرمایا: تُو یہاں سے نکل ، خوار اور راندہ! ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تو میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا!

By Hussain Najfi

فرمایا: ذلیل اور راندہ ہوکر یہاں سے نکل جا میں تجھے اور اسے جو ان میں سے تیری پیروی کرے گا تم سب سے جہنم بھر دوں گا ۔

By Moudoodi

فرمایا ، نِکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہوا ۔ یقین رکھ کہ ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے ، تجھ سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

By Mufti Naeem

فرمایا ( اﷲتعالیٰ نے ) یہاں سے ذلیل ومردود ہو کر نکل جا البتہ ان میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا میں ضرور بالضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا : نکل جا یہاں سے ، ذلیل اور مردار ہوکر ، ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا ، ( وہ بھی تیرا ساتھی ہوگا ) اور میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا ۔

By Noor ul Amin

فرما یا:’’یہاں سے نکل جا توٹھکرایا ہوا اور رسوا شدہ ہے ، انسا نوں سےجو بھی تیری پیروی کرے گاتیرے سمیت ان سب کو جہنم میں بھردونگا‘‘

By Kanzul Eman

فرمایا یہاں سے نکل جا رد کیا گیا راندہ ہوا ، ضرور جو ان میں سے تیرے کہے پر چلا میں تم سب سے جہنم بھردوں گا ( ف۲٤ )

By Tahir ul Qadri

ارشاد باری ہوا: ( اے ابلیس! ) تو یہاں سے ذلیل و مردود ہو کر نکل جا ، ان میں سے جو کوئی تیری پیروی کرے گا تو میں ضرور تم سب سے دوزخ بھر دوں گا