Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐ आदम! तुम और तुम्हारी बीवी जन्नत में रहो और खाओ जहाँ से चाहो, मगर उस दरख़्त के पास न जाना वर्ना तुम नुक़सान उठाने वालों में से हो जाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراے آدم!آپ اورآپ کی بیوی دونوں جنت میں رہواورجہاں سے چاہو دونوں کھاؤاور دونوں اس درخت کے قریب نہ جاؤورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہوجاؤگے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اے آدم! تم اور تمہاری بیوی رہو جنت میں اور کھاؤ پیو جہاں سے چاہو ۔ بس اس درخت کے پاس نہ پھٹکیو کہ اپنے اوپر ظلم کرنے والوں میں سے بن جاؤ ۔

By Hussain Najfi

اور اے آدم ( ع ) ! تم اور تمہاری بیوی دونوں اس بہشت میں رہو ۔ اور جہاں سے چاہو ( اور جو چیز دل چاہے ) کھاؤ ۔ مگر اس درخت کے پاس نہ جانا ۔ ورنہ ظالموں میں سے ہو جاؤگے ۔

By Moudoodi

اور اے آدم ، تو اور تیری بیوی ، دونوں اس جنت میں رہو ، جہاں جس چیز کو تمہارا جی چاہے کھاؤ ، مگر اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ ظالموں میں سے ہو جاؤ گے ۔

By Mufti Naeem

اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو پھر جہاں سے چاہو کھائو اوراس درخت کے قریب نہ جا نا ( اگر ایسا کروگے تو کہیں ) تمہارا شماران لوگوں میںنہ ہوجائے جن سے نامناسب کام ہوجایاکرتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو ، اور جہاں سے جو چیز چاہو ، کھاؤ ۔ البتہ اس ( خاص ) درخت کے قریب بھی مت پھٹکنا ، ورنہ تم زیادتی کرنے والوں میں شامل ہوجاؤ گے ۔

By Noor ul Amin

اوراے آدم!تو اور تیری بیوی دونوں اس جنت میں رہو اور جہاں سے جی چاہےکھائو ، مگراس درخت کے قریب بھی نہ جان اور نہ ظالموں سے ہو جائو گے

By Kanzul Eman

اور اے آدم تو اور تیرا جوڑا ( ف۲۵ ) جنت میں رہو تو اس سے جہاں چاہو کھاؤ اور اس پیڑ کے پاس نہ جانا کہ حد سے بڑھنے والوں میں ہو گے ،

By Tahir ul Qadri

اور اے آدم! تم اور تمہاری زوجہ ( دونوں ) جنت میں سکونت اختیار کرو سو جہاں سے تم دونوں چاہو کھایا کرو اور ( بس ) اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ تم دونوں حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے