फिर उन पर आऊँगा उनके आगे से और उनके पीछे से और उनके दाएं से और उनके बाएं से, और तू उनमें से अकसर को शुक्रगुज़ार न पाएगा।
پھرمیں لازماً اُن کے آگے سے اوراُن کے پیچھے سے اوراُن کے دائیں سے اور اُن کے بائیں سے اُن پرآؤں گا اور آپ اُن میں سے اکثرکوشکرگزارنہ پائیں گے۔‘‘
پھر میں ان کے آگے ، ان کے پیچھے ، ان کے داہنے اور ان کے بائیں سے ، ان پر تاخت کروں گا اور تو ان میں سے اکثر کو اپنا شکرگذار نہ پائے گا ۔
پھر میں ان کے آگے کی طرف سے اور ان کے پیچھے کی جانب سے اور ان کی دائیں طرف سے اور ان کی بائیں طرف سے آؤں گا ( اور انہیں ورغلاؤں گا ) اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائے گا ۔
آگے اور پیچھے ، دائیں اور بائیں ، ہر طرف سے ان کو گھیروں گا اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائےگا ۔ 12
پھر میں ضرور بالضرور ان کے پاس ان کے سامنے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کی سیدھی طرف سے اوران کی الٹی طرف سے ( بہکانے کیلئے ) آئوں گا اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر کرنے والا نہ پائیں گے
پھر میں ان پر ( چاروں طرف سے ) حملے کروں گا ، ان کے سامنے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی ، اور ان کی دائیں طرف سے بھی ، اور ان کی بائیں طرف سے بھی ۔ اور تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گذار نہیں پائے گا ۔
پھرانسانوں کو آگے سے ، پیچھے سے ، دائیں سے ، بائیں غرض ہرطرف سے گھیرلوں گا اور توان میں سے اکثرکوشکرگزارنہ پائے گا
پھر ضرور میں ان کے پاس آؤں گا ان کے آگے اور ان کے پیچھے اور ان کے دائیں اور ان کے بائیں سے ( ف۲۲ ) اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائے گا ( ف۲۳ )
پھر میں یقیناً ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے ان کے پاس آؤں گا ، اور ( نتیجتاً ) تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزار نہ پائے گا