Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे शरीक बनाते हैं ऐसों को जो किसी चीज़ को पैदा नहीं करते बल्कि वे ख़ुद मख़लूक़ हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاوہ اُن کوشریک بناتے ہیں جوکچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے اور وہ سب خود پیدا کیے جاتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

کیا وہ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہراتے ہیں ، جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتیں بلکہ وہ مخلوق ہیں؟

By Hussain Najfi

آیا یہ ان کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود کسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں ۔

By Moudoodi

کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ ان کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ،

By Mufti Naeem

کیا وہ لوگ ان کو ( اﷲتعالیٰ کا ) شریک بناتے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

کیا وہ ایسی چیزوں کو ( اللہ کے ساتھ خدائی میں ) شریک مانتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرتے ، بلکہ خود ان کو پیدا کیا جاتا ہے ؟

By Noor ul Amin

کیا وہ شریک ٹھہراتے ہیں جن کا ( کسی چیز کو ) پیداکرناتودرکناروہ توخودبھی پیداکئے جاتے ہیں

By Kanzul Eman

کیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائے ( ف۳۷٤ ) اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا وہ ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے اور وہ ( خود ) پیدا کئے گئے ہیں