Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मगर जब अल्लाह ने उनको तंदुरुस्त औलाद दे दी तो वे उसकी बख़्शी हुई चीज़ में दूसरों को उसका शरीक ठहराने लगे, अल्लाह बरतर है उन मुशरिकाना बातों से जो ये लोग करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھر جب اﷲ تعالیٰ نے انہیں تندرست بچہ عطاکردیا تو دونوں نے اس کے لیے اُس میں شریک بنالیے جواس نے ان کوعطاکیاتھا،پس اﷲ تعالیٰ ان سے بلندوبرتر ہے جن کووہ شریک بناتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جب ان کو تندرست اولاد دیتا ہے تو اس کی بخشی ہوئی چیز میں وہ اس کیلئے دوسرے شریک ٹھہراتے ہیں ۔ اللہ برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

مگر جب وہ ان دونوں کو صحیح و سالم فرزند عطا کر دیتا ہے ۔ تو یہ دونوں اس کی عطا کردہ چیز ( اولاد ) میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگتے ہیں ۔ اللہ اس سے بہت برتر ہے جو مشرک کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگے ۔ اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ 146

By Mufti Naeem

پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) ان دونوں کو صحیح سالم اولاد عطافرما دیتے ہیں تو وہ دونوں اﷲ ( تعالیٰ ) نے جو اولاد عطا فرمائی اس میں اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے شریک بناتے ہیں ۔ پس اﷲ ( تعالیٰ ) تو ان کے شریک بنانے سے ( بہت ہی ) بلند تر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

لیکن جب اللہ نے ان کو ایک تندرست بچہ دے دیا تو ان دونوں نے اللہ کی عطا کی ہوئی نعمت میں اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرانا شروع کردیا ، حالانکہ اللہ ان کی مشرکانہ باتوں سے کہیں بلند اور برتر ہے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب تندرست ( بچہ ) دے دیاتووہ اس بخشش میں دوسروں کو شریک بنانے لگے جبکہ اللہ بلندترہےجو یہ شریک ٹھہراتے ہیں

By Kanzul Eman

پھر جب اس نے انہیں جیسا چاہیے بچہ عطا فرمایا انہوں نے اس کی عطا میں اس کے ساجھی ٹھہرائے تو اللہ کو برتری ہے ان کے شرک سے ( ف۳۷۳ )

By Tahir ul Qadri

پھر جب اس نے انہیں تندرست بچہ عطا فرما دیا تو دونوں اس ( بچے ) میں جو انہیں عطا فرمایا تھا اس کے لئے شریک ٹھہرانے لگے تو اللہ ان کے شریک بنانے سے بلند و برتر ہے