Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जिसने तुमको पैदा किया एक जान से और उसी से बनाया उसका जोड़ा ताकि उसके पास सुकून हासिल करे, फिर जब मर्द ने औरत को ढाँक लिया तो उसको एक हल्का सा हमल रह गया फिर वह उसको लिए फिरती रही, फिर जब वह बोझल हो गई तो दोनों ने मिलकर अपने रब से दुआ की कि अगर आप ने हमें तंदुरुस्त औलाद दी तो हम आपके शुक्रगुज़ार रहेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیداکیااور اُسی سے اُس کاجوڑا بنایا تاکہ وہ اُس کی طرف سکون پائے،پھرجب اس نے اس (بیوی ) کوڈھانپ لیاتو اس نے ایک ہلکا ساحمل اُٹھا لیا، پھروہ اس کولے کر چلتی پھرتی رہی پھرجب وہ بوجھل ہوگئی توان دونوں نے اللہ تعالیٰ اپنے رب سے دُعا کی: ’’ اگر تونے ہمیں تندرست بچہ عطاکیاتوہم ضرورشکرکرنے والوں میں سے ہوں گے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ہی جان سے اور اسی سے پیدا کیا اس کا جوڑا کہ وہ اس سے تسکین پائے تو جب وہ اس کو چھالیتا ہے تو وہ اٹھا لیتی ہے ایک ہلکا سا حمل ، پھر وہ اس کو لیے ( کچھ وقت گذارتی ہے ) تو جب بوجھل ہوتی ہے دونوں اللہ ، اپنے رب ، سے دعا کرتے ہیں: اگر تونے ہمیں تندرست اولاد بخشی ، ہم تیرے شکرگذاروں میں سے ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

اللہ وہی ہے جس نے تمہیں ایک متنفس ( جاندار ) سے پیدا کیا ۔ اور پھر اس کی جنس سے اس کا جوڑا ( شریک حیات ) بنایا ۔ تاکہ وہ ( اس کی رفاقت میں ) سکون حاصل کرے ۔ پھر جب مرد عورت کو ڈھانک لیتا ہے ۔ تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے جسے لئے وہ چلتی پھرتی رہتی ہے اور جب وہ بوجھل ہو جاتی ہے ( وضعِ حمل کا وقت آجاتا ہے ) تو دونوں ( میاں بیوی ) اپنے اللہ سے جو ان کا پروردگار ہے دعا مانگتے ہیں کہ اگر تو نے ہمیں صحیح و سالم اولاد دے دی تو ہم تیرے بڑے شکر گزار ہوں گے ۔

By Moudoodi

وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے ۔ پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اسے ایک خفیف سا حمل رہ گیا جسے لیے لیے کر وہ چلتی پھرتی رہی ۔ پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تو دونوں نے مل کر اللہ ، اپنے رب سے دعا کی کہ اگر تو نے ہمیں اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گے ۔

By Mufti Naeem

وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان ( شخص ) سے پیدا فرمایا اور اسی سے اس کا جوڑا بنادیا تاکہ اس کے پاس راحت پائے پھر جب اس ( میاں ) نے اس ( بیوی ) سے قربت کی تو اسے ہلکا سا حمل رہ گیا پھر وہ اس کو لے کر چلتی پھرتی رہی پس جب وہ ( حمل سے ) بوجھل ہوگئی تو دونوں اﷲ ( تعالیٰ ) سے جوان کا رب ( بھی ) ہے دعا مانگنے لگے اگر آپ نے ہمیں صحیح سالم اولاد دیدی تو ہم شکر کرنے والوں میںسے ہوں گے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ، اور اسی سے اس کی بیوی بنائی تاکہ وہ اس کے پاس آکر تسکین حاصل کرے ۔ ( ٩٧ ) پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو عورت نے حمل کا ایک ہلکا سا بوجھ اٹھا لیا ، جسے لے کر وہ چلتی پھرتی رہی ۔ ( ٩٨ ) پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں ( میاں بیوی ) نے اللہ سے دعا کی کہ : اگر تو نے ہمیں تندرست اولاد دی تو ہم ضرور بالضرور تیرا شکر ادا کریں گے ۔

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں ایک جان ( آدم ) سے پیدا کیا اوراس سے اس کی بیوی بنائی تاکہ اس کے ہاں سکون حاصل کرے پھرجب کسی مردنے اپنی بیوی سے صحبت کی تواسے ہلکاسا حمل ہوگیاجسکے ساتھ وہ چلتی پھرتی رہی پھرجب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں اپنی رب سے دعا کرنے لگے:اگراللہ ہمیں اچھابچہ عطاکرے تویقیناہم اس کے شکر گزار ہوں گے

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ( ف۳۷۰ ) اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا ( ف۳۷۱ ) کہ اس سے چین پائے پھر جب مرد اس پر چھایا اسے ایک ہلکا سا پیٹ رہ گیا ( ف۳۷۲ ) تو اسے لیے پھراکی پھر جب بوجھل پڑی دونوں نے اپنے رب سے دعا کی ضرور اگر تو ہمیں جیسا چاہیے بچہ دے گا تو بیشک ہم شکر گزار ہوں گے ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ( اللہ ) ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا فرمایا اور اسی میں سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے ، پھر جب مرد نے اس ( عورت ) کو ڈھانپ لیا تو وہ خفیف بوجھ کے ساتھ حاملہ ہوگئی ، پھر وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی رہی ، پھر جب وہ گراں بار ہوئی تو دونوں نے اپنے رب اللہ سے دعا کی کہ اگر تو ہمیں اچھا تندرست بچہ عطا فرما دے تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہوں گے