Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग डर रखते हैं जब कभी शैतान के असर से कोई बुरा ख़्याल उन्हें छू जाता है तो वे फ़ौरन चौंक पड़ते हैं और फिर उसी वक़्त उनको सूझ आ जाती है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ سے ڈر گئے جب انہیں شیطان کے اثر سے کوئی بُراخیال چھوبھی جاتاہے تووہ فوراً چونک پڑتے ہیں، پھراچانک وہ بصیرت والے ہوتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ خدا ترس ہیں ، جب ان کو کوئی شیطانی چھوت لاحق ہونے لگتی ہے ، وہ خدا کا دھیان کرتے ہیں اور دفعۃً ان کے دل روشن ہوجاتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ پرہیزگار ہیں جب انہیں کوئی شیطانی خیال چھو بھی جائے تو وہ چوکنے ہو جاتے ہیں اور یادِ الٰہی میں لگ جاتے ہیں اور ان کی بصیرت تازہ ہو جاتی ہے ( اور حقیقتِ حال کو دیکھنے لگتے ہیں ) ۔

By Moudoodi

حقیقت میں جو لوگ متقی ہیں ان کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال اگر انہیں چھو بھی جاتا ہے تو وہ فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ ان کے لیے صحیح طریقہ کار کیا ہے ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ پرہیزگار ہیں انہیں شیطان کی طرف سے کوئی خیال آنے لگتا ہے تو ( اﷲتعالیٰ کو ) یاد کرنے لگ جاتے ہیں پس اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے ، انہیں جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آکر چھوتا بھی ہے تو وہ ( اللہ کو ) یاد کرلیتے ہیں ۔ ( ١٠١ ) چنانچہ اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں

By Noor ul Amin

بلا شبہ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں انہیں جب کوئی شیطانی وسوسہ چھوجاتا ہے توچونک پڑتے ہیں اور فورًا صحیح صورتِ حال دیکھنے لگتے ہیں

By Kanzul Eman

بیشک وہ جو ڈر والے ہیں جب انہیں کسی شیطانی خیال کی ٹھیس لگتی ہے ہوشیار ہوجاتے ہیں اسی وقت ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ( ف۳۸۷ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے پرہیزگاری اختیار کی ہے ، جب انہیں شیطان کی طرف سے کوئی خیال بھی چھو لیتا ہے ( تو وہ اللہ کے امر و نہی اور شیطان کے دجل و عداوت کو ) یاد کرنے لگتے ہیں سو اسی وقت ان کی ( بصیرت کی ) آنکھیں کھل جاتی ہیں