Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो शैतान के भाई हैं वे उनको गुमराही में खींचे चले जाते हैं फिर वे कमी नहीं करते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران (شیطانوں)کے بھائی انہیں گمراہی میں ہی کھینچے جاتے ہیں، پھروہ کمی نہیں کرتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو ان ( ناخدا ترسوں ) کے بھائی ہیں ، وہ ان کو گمراہی میں بڑھاتے ہیں ، پھر کوئی کسی نہیں چھوڑتے ۔

By Hussain Najfi

اور جو شیطانوں کے بھائی بند ہیں تو وہ ( شیاطینِ انسی و جنی ) ان کو گمراہی میں کھینچتے لئے جاتے ہیں اور ( انہیں گمراہ کرتے ہیں ) کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ۔

By Moudoodi

رہے ان کے ﴿یعنی شیاطین کے﴾ بھائی بند تو وہ انہیں ان کی کج روی میں کھینچے لیے چلے جاتے ہیں اور انہیں بھٹکانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ۔ 150

By Mufti Naeem

او جو لوگ شیاطین کے بھائی بند ہیں وہ انہیں گمراہی میں کھینچے چلے جاتے ہیں پھر وہ اس میں کوئی کمی ( بھی ) نہیں کرتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو ان شیاطین کے بھائی ہیں ان کو یہ شیاطین گمراہی میں گھسیٹے لے جاتے ہیں ، نتیجہ یہ کہ وہ ( گمراہی سے ) باز نہیں آتے ۔

By Noor ul Amin

اور ان کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچتے چلے جاتے ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے

By Kanzul Eman

اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں ( ف۳۸۸ ) شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر کمی نہیں کرتے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( جو ) ان شیطانوں کے بھائی ( ہیں ) وہ انہیں ( اپنی وسوسہ اندازی کے ذریعہ ) گمراہی میں ہی کھینچے رکھتے ہیں پھر اس ( فتنہ پروری اور ہلاکت انگیزی ) میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے