जो (फ़रिश्ते) आपके रब के पास हैं वह उसकी इबादत से तकब्बुर नहीं करते और वे उसकी पाक ज़ात को याद करते हैं और उसी को सज्दा करते हैं।
بلاشبہ جو(فرشتے)آپ کے رب کے پاس ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور وہ اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں اوراسی کو سجدہ کرتے ہیں۔
بیشک جو تیرے رب کے پاس ہیں ، وہ اس کی بندگی کرنے سے نہیں اکڑتے اور وہ اس کی تسبیح کرتے اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں ۔
جو تمہارے پروردگار کے خاص مقرب ہیں وہ کبھی اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے اور اس کی تسبیح و تقدیس کرتے ہیں ( اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ) اور اس کی بارگاہ میں سر بسجود ہوتے ہیں ۔
جو فرشتے تمہارے رب کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں آکر اس کی عبادت سے منہ نہیں موڑتے ، 155 اور اس کی تسبیح کرتے ہیں ، 156 اور اس کے آگے جھکے رہتے ہیں ۔ 157 ؏۲٤ السجدة ١
بیشک جو آپ کے رب کے قریب ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کو سجدہ کرتے ہیں
یاد رکھو کہ جو ( فرشتے ) تمہارے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر کر کے منہ نہیں موڑتے ، اور اس کی تسبیح کرتے ہیں ، اور اسی کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ ( ١٠٥ )
بیشک جو ) فرشتے ( آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبرکی وجہ سے انکارنہیں کرتے وہ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اس کے آگے سجدہ کرتے رہتے ہیں
بیشک وہ جو تیرے رب کے پاس ہیں ( ف۳۹۲ ) اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بولتے اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں ( ف۳۹۳ ) السجدة ۔ ۵
بیشک جو ( ملائکہ مقربین ) تمہارے رب کے حضور میں ہیں وہ ( کبھی بھی ) اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے اور ( ہمہ وقت ) اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہتے ہیں