Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! हमने तुम पर लिबास उतारा जो तुम्हारी शर्मगाहों को ढाँके और ज़ीनत भी, और तक़वे का लिबास उससे भी बेहतर है, यह अल्लाह की निशानियों में से है ताकि लोग ग़ौर करें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے اولادِآدم! یقیناًہم نے تم پرلباس اُتاراہے جو تمہاری شرم گاہوں کوچھپاتاہے اورزینت ہے اورتقویٰ کا لباس ہی بہترین ہے۔یہ اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے کہ لوگ سبق حاصل کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! ہم نے تم پر لباس اتارا جو تمہارے لئے ستر پوش بھی ہے اور زینت بھی ۔ مزید برآں تقویٰ کا لباس ہے ، جو اس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ یہ اللہ کی آیات میں سے ہے ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

By Hussain Najfi

اے اولادِ آدم ( ع ) ! ہم نے تمہارے لئے لباس نازل کیا ہے جو تمہارے جسم کے قابلِ ستر حصوں کو چھپاتا ہے اور ( باعث ) زینت بھی ہے ۔ اور تقویٰ و پرہیزگاری کا لباس یہ سب سے بہتر ہے یہ ( لباس بھی ) اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں ۔

By Moudoodi

اے اولادِ آدم 15 ، ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے کہ تمہارے جسم کے قابلِ شرم حصّوں کو ڈھانکے اور تمہارے لیے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو ، اور بہترین لباس تقوٰی کا لباس ہے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ، شاید کہ لوگ اس سے سبق لیں ۔

By Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا ہے جو تمہارے بدن کو چھپانے والے حصوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت کا سبب ہے اور تقویٰ کا لباس یہ بہتر ہے یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں میں سے تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں

By Mufti Taqi Usmani

اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! ہم نے تمہارے لیے لباس نازل کیا ہے جو تمہارے جسم کے ان حصوں کو چھپا سکے جن کا کھولنا برا ہے ، اور جو خوشنمائی کا ذریعہ بھی ہے ۔ ( ١١ ) اور تقوی کا جو لباس ہے وہ سب سے بہتر ہے ۔ ( ١٢ ) یہ سب اللہ کی نشانیوں کا حصہ ہے ، جن کا مقصد یہ ہے کہ لوگ سبق حاصل کریں ۔ ( ١٣ )

By Noor ul Amin

اے بنی آدم ہم نے تم پر لباس نازل کیا جوتمہاری شرمگاہوں کو ڈھانکتا ہے اور زینت بھی ہے ، اور پرہیزگاری کالباس ہی بہترہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے شایدلوگ سبق حاصل کریں

By Kanzul Eman

اے آدم کی اولاد! بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک لباس وہ اتارا کہ تمہاری شرم کی چیزیں چھپائے اور ایک وہ کہ تمہاری آرائش ہو ( ف۳۳ ) اور پرہیزگاری کا لباس وہ سب سے بھلا ( ف۳٤ ) یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں ،

By Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! بیشک ہم نے تمہارے لئے ( ایسا ) لباس اتارا ہے جو تمہاری شرم گاہوں کو چھپائے اور ( تمہیں ) زینت بخشے اور ( اس ظاہری لباس کے ساتھ ایک باطنی لباس بھی اتارا ہے اور وہی ) تقوٰی کا لباس ہی بہتر ہے ۔ یہ ( ظاہر و باطن کے لباس سب ) اﷲ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں