Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! शैतान तुमको बहका न दे जिस तरह उसने तुम्हारे माँ-बाप को जन्नत से निकलवा दिया, उसने उनके लिबास उतरवाए ताकि उनको उनके सामने बे-पर्दा कर दे, वह और उसके साथी तुमको ऐसी जगह से देखते हैं जहाँ से तुम उन्हें नहीं देखते, हमने शैतानों को उन लोगों का दोस्त बना दिया है जो ईमान नहीं लाते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے اولادِآدم!شیطان تمہیں ہرگزفتنے میں نہ ڈالے جیسا کہ اُس نے تمہارے والدین کوجنت سے نکلوا دیا تھا،وہ اُن دونوں کے لباس ان سے اترواتا تھا تاکہ وہ اُن دونوں کو ایک دوسرے کی شرمگاہیں دکھا دے یقیناوہ اوراس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم اُنہیں نہیں دیکھتے،یقیناًہم نے شیطانوں کواُن لوگوں کے لیے دوست بنا دیا ہے جوایمان نہیں لاتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! شیطان تمہیں فتنہ میں نہ ڈالنے پائے ، جس طرح اس نے تمہارے باپ ماں کو جنت سے نکلوا چھوڑا ، ان کے لباس اتروا کر کہ ان کو ان کے سامنے بے پردہ کردے ۔ وہ اور اس کا جتھا تم کو وہاں سے تاڑتا ہے ، جہاں سے تم ان کو نہیں تاڑتے ۔ ہم نے شیاطین کو ان لوگوں کا رفیق بنادیا ہے ، جو ایمان سے محروم ہیں ۔

By Hussain Najfi

اے اولادِ آدم! ( ہوشیار رہنا ) کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں اسی طرح فتنہ میں مبتلا کر دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکلوایا تھا ۔ اور ان کے جسم سے کپڑے تک اتروا دیئے تھے تاکہ ان کے جسم کے قابلِ ستر حصے ان کو دکھا دے یقینا وہ ( شیطان ) اور اس کا قبیلہ تمہیں جس طرح اور جہاں سے دیکھتا ہے تم انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتے بے شک ہم نے شیطانوں کو ان کا سرپرست بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے ۔

By Moudoodi

اے بنی آدم ، ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں پھر اسی طرح فتنے میں مبتلا کر دے جس طرح اس نے تمہارے والدین کو جنّت سے نکلوایا تھا اور ان کے لباس ان پر سے اتروا دیے تھےتاکہ ان کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے سامنے کھولے ۔ وہ اور اس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انھیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان شیاطین کو ہم نے ان لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔ 16

By Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! تمہیں شیطان ہرگز فتنے میں نہ ڈال دے جیسا کہ تمہارے ماں باپ کو اس نے جنت سے ایسی حالت میں نکلوا یا کہ وہ ان کا لباس اتروارہاتھا تاکہ ان دونوں کو ایک دوسرے کی شرم گاہیں دکھا دے ۔ بیشک وہ اور اس کا لشکر تمہیں اس طرح دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے بیشک ہم نے شیاطین کو ایسے لوگوں کا دوست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے

By Mufti Taqi Usmani

اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! شیطان کو ایسا موقع ہرگز ہرگز نہ دینا کہ وہ تمہیں اسی طرح فتنے میں ڈال دے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکالا ، جبکہ ان کا لباس ان کے جسم سے اتر والیا تھا ، تاکہ ان کو ایک دوسرے کی شرم کی جگہیں دکھا دے ۔ اور وہ اس کا جتھ تمہیں وہاں سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان شیطانوں کو ہم نے انہی کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

By Noor ul Amin

اے بنی آدم!ایسانہ ہوکہ شیطان تمہیں فتنہ میں مبتلاکردے جیسااس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوایاان سے ان کے لباس اتروادیئے تاکہ ان کی شرمگاہیں انہیں دکھلائے وہ اور اس کاقبیلہ تمہیں اسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطان کو ان کاوالی بنادیا ہےجو ایمان نہیں لاتے

By Kanzul Eman

اے آدم کی اولاد! ( ف۳۵ ) خبردار! تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈالے جیسا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے نکالا اتروا دیئے ان کے لباس کہ ان کی شرم کی چیزیں انہیں نظر پڑیں ، بیشک وہ اور اس کا کنبہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے ( ف۳٦ ) بیشک ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے ،

By Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! ( کہیں ) تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا ، ان سے ان کا لباس اتروا دیا تاکہ انہیں ان کی شرم گاہیں دکھا دے ۔ بیشک وہ ( خود ) اور اس کا قبیلہ تمہیں ( ایسی ایسی جگہوں سے ) دیکھتا ( رہتا ) ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ بیشک ہم نے شیطانوں کو ایسے لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں رکھتے