Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि मेरे रब ने इंसाफ़ का हुक्म दिया है और यह कि हर नमाज़ के वक़्त अपना रुख़ सीधा रखो और उसी को पुकारो उसी के लिए दीन को ख़ालिस करते हुए जिस तरह उसने तुमको पहले पैदा किया उसी तरह तुम दूसरी बार भी पैदा होगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں: ’’میرے رب نے انصاف کاحکم دیاہے،‘‘ اورہرنمازکے وقت اپنارخ سیدھا رکھو، اور دین کواُس کے لیے خالص کرکے اُسی کوپکارو، جیسے اس نے تمہاری ابتداکی،اسی طرح تم دوبارہ لوٹوگے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ میرے اللہ نے تو ہر معاملے میں قسط کا حکم دیا ہے ۔ اور یہ کہ ہر مسجد کے پاس اپنا رخ اسی کی طرف کرو اور اسی کو پکارو ، اسی کیلئے اطاعت کو خاص کرتے ہوئے ۔ جس طرح اس نے تمہارا آغاز کیا ، اسی طرح تم لوٹو گے ۔

By Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) کہو! میرے پروردگار نے مجھے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے اور یہ کہ اپنے چہرہ کو سیدھ پر رکھو ہر نماز کے وقت اور اسی کو پکارو دین کو اسی کے لئے خالص کرکے جس طرح اس نے پہلی بار تمہیں پیدا کیا تھا اسی طرح تم ( اس کے حضور پلٹ ) کر جاؤگے ۔

By Moudoodi

اے محمد ، ان سے کہو ، میرے رب نے تو راستی اور انصاف کا حکم دیا ہے ، اور اس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رخ ٹھیک رکھو اور اسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص رکھ کر ، جس طرح اس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاؤ گے ۔ 19

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے میرے رب نے مجھے انصاف کرنے کا حکم عنایت فرمایا ہے ۔ اور ہر نماز کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھو اور دین کو اس کیلئے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کرو ۔ جیسا اس نے تمہیں شروع میں پیدا فرمایا اسی طرح تم دوبارہ لوٹو گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : میرے پروردگار نے تو انصاف کا حکم دیا ہے ۔ ( ١٥ ) اور ( یہ حکم دیا ہے کہ ) جب کہیں سجدہ کرو ، اپنا رخ ٹھیک ٹھیک رکھو ، اور اس یقین کے ساتھ اس کو پکارو کہ اطاعت خالص اسی کا حق ہے ۔ جس طرح اس نے تمہیں ابتدا میں پیدا کیا تھا ۔ اسی طرح تم دوبارہ پیدا ہوگے ۔

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے ’’میرے رب نے انصاف کاحکم دیا ہے اور ہرمسجدمیں نماز کے وقت اپنی توجہ اس کی طرف رکھواور اس کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے خالصتًا‘‘اسی کو پکارو‘‘ جیسے اس نے تمہیں پہلے پیدا کیا ہے اس طرح پھر پیداکئے جائوگے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے ، اور اپنے منہ سیدھے کرو ہر نماز کے وقت اور اس کی عبادت کرو نرے ( خالص ) اس کے بندے ہو کر ، جیسے اس نے تمہارا آغاز کیا ویسے ہی پلٹو گے ( ف۳۹ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے ، اور تم ہر سجدہ کے وقت و مقام پر اپنے رُخ ( کعبہ کی طرف ) سیدھے کر لیا کرو اور تمام تر فرمانبرداری اس کے لئے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کیا کرو ۔ جس طرح اس نے تمہاری ( خلق و حیات کی ) ابتداء کی تم اسی طرح ( اس کی طرف ) پلٹو گے