Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! हर नमाज़ के वक़्त अपना लिबास पहनो और खाओ-पियो और हद से तजावुज़ न करो, बेशक अल्लाह हद से तजावुज़ करने वालों को पसंद नहीं करता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے اولادِآدم!ہرنمازکے وقت اپنی زینت اختیارکرو،اورکھاؤاورپیواورتم حدسے نہ گزرو، یقینااﷲ تعالیٰ حدسے گزرنے والوں کوپسندنہیں کرتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! ہر مسجد ( کی حاضری ) کے وقت اپنے لباس پہنو اور کھاؤ پیو البتہ اسراف نہ کرو ۔ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

By Hussain Najfi

اے اولادِ آدم! ہر نماز کے وقت زینت کرو اور کھاؤ پیو ۔ اور اسراف ( فضول خرچی ) نہ کرو ۔ کیونکہ وہ بے شک اسراف کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

By Moudoodi

اے بنی آدم ، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو 20 اور کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو ، اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ 21 ؏ ۳

By Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! ہرنماز کے وقت اپنا ( صاف ستھرا ) لباس پہن لیا کرو اور کھائو اور پیو اور فضول خر چی نہ کرو بیشک وہ ( اﷲتعالیٰ ) فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے

By Mufti Taqi Usmani

اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! جب کبھی مسجد میں آؤ تو اپنی خوشنمائی کا سامان ( یعنی لباس جسم پر ) لے کر آؤ ، اور کھاؤ اور پیو ، اور فضول خرچی مت کرو ۔ یاد رکھو کہ اللہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا ۔

By Noor ul Amin

اے بنی آدم!جب بھی کسی مسجدکوجائو تو آراستہ ہوکرجایاکرو اور کھائو ، پیولیکن حدسے تجاوز نہ کرو کیونکہ اللہ حدسے تجاوز کرنیوالوں کو پسندنہیں کرتا

By Kanzul Eman

اے آدم کی اولاد! اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ ( ف٤۳ ) اور کھاؤ اور پیو ( ف٤٤ ) اور حد سے نہ بڑھو ، بیشک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! تم ہر نماز کے وقت اپنا لباسِ زینت ( پہن ) لیا کرو اور کھاؤ اور پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا