Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने नेक काम किए हम किसी शख़्स पर उसकी ताक़त के मुताबिक़ ही बोझ डालते हैं, यही लोग जन्नत वाले हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں،ہم کسی کوتکلیف نہیں دیتے مگراُس کی طاقت کے مطابق،یہی لوگ جنت والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک کام کیے – ہم کسی جان پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے – وہی جنّت والے ہیں ، اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم کسی نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

By Moudoodi

بخلاف اس کے جن لوگوں نے ہماری آیات کو مان لیا ہے اور اچھے کام کیے ہیں ۔ ۔ ۔ اور اس باب میں ہم ہر ایک کو اس کی استطاعت ہی کے مطابق ذمہ دار ٹھیراتے ہیں ۔ ۔ ۔ وہ اہل جنّت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہم کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے یہی لوگ جنت والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ( یاد رہے کہ ) ہم کسی بھی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے ۔ ( ٢٣ ) تو ایسے لوگ جنت کے باسی ہیں ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ، توہم کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ، یہی لوگ اہل جنت ہیں ، جس میں وہ ہمیشہ رہا کرینگے

By Kanzul Eman

اور وہ جو ایمان لائے اور طاقت بھر اچھے کام کیے ہم کسی پر طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں رکھتے ، وہ جنت والے ہیں ، انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ،

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ، ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلّف نہیں کرتے ، یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے