Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे जिन्होंने अपने दीन को खेल-तमाशा बना लिया था और जिनको दुनिया की ज़िंदगी ने धोखे में डाल रखा था, पस आज हम उनको भुला देंगे जिस तरह उन्होंने अपने इस दिन की मुलाक़ात को भुला दिया था और जैसा कि वे हमारी निशानियों का इनकार करते रहे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جن لوگوں نے اپنے دین کودل لگی اورکھیل بنایاتھااوردنیاکی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھاتھا تو آج ہم بھی انہیں بھلائے دیتے ہیں جیساکہ انہوں نے اپنے اس دن کی ملاقات کو بھلادیا تھااورجیساکہ وہ ہماری آیات کاانکارکیاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

( ان کیلئے ) جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنایا اور جن کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈالے رکھا ۔ پس آج ہم ان کو نظرانداز کریں گے ، جس طرح انہوں نے اپنے اس دن کی ملاقات کو بھلائے رکھا اور جیسا کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے ۔

By Hussain Najfi

جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا لیا تھا اور جنہیں زندگانئ دنیا نے دھوکہ دیا تھا آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح انہوں نے آج کے اس دن کی حاضری کو بھلا دیا تھا ۔ اور جیسے وہ ہماری آیتوں کو برابر جھٹلاتے رہے تھے ۔

By Moudoodi

جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تفریح بنا لیا تھا اور جنہیں دنیا کی زندگی نے فریب میں مبتلا کر رکھا تھا ۔ اللہ فرماتا ہے کہ آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح وہ اس دن کی ملاقات کو بھولے رہے اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے ۔ 35

By Mufti Naeem

نہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنایا اور دنیوی زندگی نے انہیں دھوکے میں رکھا تھا پس ہم بھی انہیں بھلائے رکھیں گے جس طرح انہوں نے آج کے دن کی ملاقات کو بھلائے رکھا تھا اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا تھا ، اور جن کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا ۔ چنانچہ آج ہم بھی ان کو اسی طرح بھلا دیں گے جیسے وہ اس بات کو بھلائے بیٹھے تھے کہ انہیں اس دن کا سامنا کرنا ہے اور جیسے وہ ہماری آیتوں کا کھلم کھلا انکار کیا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا تھا لہٰذاآج ہم انہیں بھلادینگے جیسے انہوں نے اس ملاقات کے دن کو بھلا رکھا تھا اور ہماری آیتوں کے منکرتھے

By Kanzul Eman

جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنایا ( ف۹۰ ) اور دنیا کی زیست نے انہیں فریب دیا ( ف۹۱ ) تو آج ہم انہیں چھوڑ دیں گے جیسا انہوں نے اس دن کے ملنے کا خیال چھوڑا تھا اور جیسا ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

جنہوں نے اپنے دین کو تماشا اور کھیل بنا لیا اور جنہیں دنیوی زندگی نے فریب دے رکھا تھا ، آج ہم انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جیسے وہ ( ہم سے ) اپنے اس دن کی ملاقات کو بھولے ہوئے تھے اور جیسے وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے