और हम उन लोगों के पास एक ऐसी किताब ले आए हैं जिसको हमने इल्म की बुनियाद पर वाज़ेह कर दिया है हिदायत और रहमत बनाकर उन लोगों के लिए जो ईमान लाएं।
اوربلاشبہ ہم اُن لوگوں کے پاس یقیناایک ایسی کتاب لائے ہیں جس کوہم نے علم کی بنیاد پرمفصل بنایاہے اوران لوگوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے جوایمان رکھتے ہیں۔
اور ہم نے ان کو ایک ایسی کتاب پہنچادی ہے ، جس کی تفصیل ہم نے علم قطعی کی بنیاد پر کی ہے ، ہدایت ورحمت بنا کر ، ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائیں ۔
اور بے شک ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے پورے علم کے ساتھ خوب واضح کر دیا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لئے برابر ہدایت و رحمت ہے ۔
ہم ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس کو ہم نے علم کی بنا پر مفصّل بنایا ہے 36 اور جو ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے ۔ 37
اور بلاشبہ ہم نے انہیں ایسی کتاب دی ہے جسے ہم نے علم کے مطابق خوب واضح بیان کر دیا ہے جو ایمان لانے والوں کیلئے سراسر ہدایت ورحمت ہے
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس میں ہم نے اپنے علم کی بنیاد پر ہر چیز کی تفصیل بتا دی ہے اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے وہ ہدایت اور رحمت ہے ۔
ہم ان کے پاس کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کی بناء پر مفصل بنادیا ہے یہ ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
اور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے ( ف۹۲ ) جسے ہم نے ایک بڑے علم سے مفصل کیا ہدایت و رحمت ایمان والوں کے لیے ،
اور بیشک ہم ان کے پاس ایسی کتاب ( قرآن ) لائے جسے ہم نے ( اپنے ) علم ( کی بنا ) پر مفصّل ( یعنی واضح ) کیا ، وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے