Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस उन्होंने उनको झुठला दिया, फिर हमने नूह को बचा लिया और उन लोगों को भी जो उसके साथ कश्ती में थे और हमने उन लोगों को डुबो दिया जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया था, बेशक वे लोग अंधे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھر انہوں نے اُسے جھٹلادیا،توہم نے اُس کوایک کشتی میں نجات دی اور ان لوگوں کوجواس کے ساتھ تھے اور جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایاان کوہم نے ڈبودیا،یقیناوہ اندھے لوگ تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس ان لوگوں نے اس کو جھٹلادیا تو ہم نے اس کو اور جو لوگ کشتی میں اس کے ساتھ تھے ، ان کو نجات دی اور ان لوگوں کو غرق کردیا جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ۔ بیشک یہ لوگ اندھے تھے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( مگر ) ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا ۔ ( جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ) ہم نے انہیں اور جو کشتی میں ان کے ساتھ تھے ان کو نجات دی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کر دیا بے شک وہ اندھے ( بے بصیرت ) لوگ تھے ۔

By Moudoodi

مگر انہوں نے اس کو جھٹلا دیا ۔ آخرِکار ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ایک کشتی میں نجات دی اور ان لوگوں کو ڈبو دیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ، 50 یقیناً وہ اندھے لوگ تھے ۔ ؏ ۸

By Mufti Naeem

پھر انہوں نے نوح ( علیہ السلام ) کو جھٹلایا پس ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے نجات دی اور جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہم نے انہیں غرق کر دیا بلاشبہ وہ لوگ ( دل ) کے اندھے تھے

By Mufti Taqi Usmani

پھر بھی انہوں نے نوح کو جھٹلایا ، چنانچہ ہم نے ان کو اور کشتی میں ان کے ساتھیوں کو نجات دی ۔ ( ٣٦ ) اور ان سب لوگوں کو غرق کردیا جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا ۔ یقینا وہ اندھے لوگ تھے ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ انہوں نے ( نوح ) کوجھٹلایاتوہم نے اسے اور اس کے ساتھ کشتی میں سوارلوگوں کو نجات دے دی اور اِنہیں غرق کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا بلاشبہ وہ اندھے لوگ تھے

By Kanzul Eman

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اسے اور جو ( ف۱۱۵ ) اس کے ساتھ کشتی میں تھے نجات دی اور اپنی آیتیں جھٹلانے والوں کو ڈبو دیا ، بیشک وہ اندھا گروہ تھا ( ف۱۱٦ )

By Tahir ul Qadri

پھر ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا سو ہم نے انہیں اور ان لوگوں کو جو کَشتی میں ان کی معیّت میں تھے نجات دی اور ہم نے ان لوگوں کو غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ، بیشک وہ اندھے ( یعنی بے بصیرت ) لوگ تھے