Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आद की तरफ़ हमने उनके भाई हूद (अलै॰) को भेजा, उन्होंने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो, उसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, पस क्या तुम डरते नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورعادکی طرف اُن کے بھائی ہودکوبھیجا،اس نے کہا: ’’اے میری قوم ! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اُس کے سواتمہارا کوئی معبودنہیں توکیاتم نہیں ڈرتے؟‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ، ہود کو بھیجا ۔ اس نے دعوت دی: اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی اور معبود نہیں ۔ تو کیا تم ڈرتے نہیں!

By Hussain Najfi

اور ہم نے قومِ عاد کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی ہود کو بھیجا ۔ انہوں نے کہا! اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ آخر تم پرہیزگاری کیوں اختیار نہیں کرتے؟

By Moudoodi

اور عاد 51 کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سِوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ پھر کیا تم غلط روی سے پرہیز نہ کرو گے؟

By Mufti Naeem

اور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیںکیا تم ڈرتے نہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور قوم عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا ۔ ( ٣٧ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ کیا پھر بھی تم اللہ سے نہیں ڈرو گے ؟

By Noor ul Amin

اورقوم عادکی طرف ان کے بھائی ہودکوبھیجااس نے اپنی قوم سے کہا:’’اللہ کی عبادت کرو جس کے بغیرتمہاراکوئی معبود نہیں کیا تم ( اللہ سے ) ڈرتے نہیں ؟

By Kanzul Eman

اور عاد کی طرف ( ف۱۱۷ ) ان کی برادری سے ہود کو بھیجا ( ف۱۱۸ ) کہا اے میری قوم اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، تو کیا تمہیں ڈر نہیں ( ف۱۱۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ( قومِ ) عاد کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی ہُود ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اﷲ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ، کیا تم پرہیزگار نہیں بنتے