Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उसकी क़ौम के बड़े जो इनकार कर रहे थे बोलेः हम तो तुमको नादानी में मुब्तला देखते हैं और हमको गुमान है कि तुम झूठे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے کہا جنہوں نے کفرکیا: ’’بلاشبہ ہم تجھے یقینابے عقلی میں مبتلا دیکھتے ہیں اوربلاشبہ ہم تجھے یقیناجھوٹوں میں سے خیال کرتے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس کی قوم کے بڑوں نے ، جنہوں نے کفر کیا ، جواب دیا کہ ہم تو تم کو ایک کھلی ہوئی حماقت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تم کو جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا ہم تمہیں حماقت میں مبتلا دیکھتے ہیں اور ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اس کی قوم کے سرداروں نے ، جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے ، جواب میں کہا ہم تو تمہیں بے عقلی میں مبتلا سمجھتے ہیں اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو ۔

By Mufti Naeem

ان کی قوم میں سے بڑوں نے جنہوں نے کفر اختیار کرر کھا تھا کہا کہ بلاشبہ ہم آپ کو بے وقوفی میں ( مبتلا ) دیکھ رہے ہیں اور ہم آپ کو جھوٹوں میں سے خیال کرتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، کہنے لگے : ہم تو یقینی طور پر دیکھ رہے ہیں کہ تم بے وقوفی میں مبتلا ہو ، اور بیشک ہمارا گمان یہ ہے کہ تم ایک جھوٹے آدمی ہو ۔

By Noor ul Amin

اس کی قوم کے کافرسرداروں نے کہا:’’ہم توتجھے کم عقل آدمی دیکھتے ہیں اور ہماراخیال ہے کہ تم جھوٹے ہو‘‘

By Kanzul Eman

اس کی قوم کے سردار بولے بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں گمان کرتے ہیں ( ف۱۲۰ )

By Tahir ul Qadri

ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے جو کفر ( یعنی دعوتِ حق کی مخالفت و مزاحمت ) کر رہے تھے کہا: ( اے ہود! ) بیشک ہم تمہیں حماقت ( میں مبتلا ) دیکھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹے لوگوں میں گمان کرتے ہیں