Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुमको इस पर तअज्जुब हुआ कि तुम्हारे रब की नसीहत तुम्हारे पास तुम्हीं में से एक शख़्स के ज़रिए आई; ताकि वह तुमको डराए और ताकि तुम बचो और ताकि तुम पर रहम किया जाए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیاتم اس بات پر تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نصیحت تم میں سے ایک آدمی پرآئی ہے کہ وہ تمہیں خبردارکردے تاکہ تم بچ جاؤاور تاکہ تم پررحم کیا جائے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں یہ بات عجیب معلوم ہوئی کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی یاد دہانی تمہی میں سے ایک شخص کے ذریعہ سے آئی ، تاکہ وہ تمہیں باخبر کرے اور تاکہ تم ڈرو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

By Hussain Najfi

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری اپنی قوم کے ایک شخص کے پاس وعظ و نصیحت کا پیغام آیا ہے ۔ تاکہ وہ تمہیں ( خدا کے عذاب سے ) ڈرائے! اور تاکہ تم پرہیزگار بنو ۔ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

By Moudoodi

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تاکہ تمہیں خبر دار کرے اور تم غلط روی سے بچ جاؤ اور تم پر رحم کیا جائے؟ 49

By Mufti Naeem

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک آدمی کے ذریعے نصیحت پہنچیں تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم ڈرجائو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے رب کی نصیحت ایک ایسے آدمی کے ذریعے تم تک پہنچی ہے جو خود تم ہی میں سے ہے ، تاکہ وہ تمہیں خبردار کرے اور تم بدعملی سے بچ کر ہو ، اور تاکہ تم پر ( اللہ کی ) رحمت ہو؟

By Noor ul Amin

کیا تمہیں تعجب ہے کہ تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک آدمی کے ذریعہ آئی جو تمہی میں سے ہے؟ تاکہ تمہیں ڈرائے اور تم پرہیزگاربنو اور تم پر رحم کیا جائے ‘‘

By Kanzul Eman

اور کیا تمہیں اس کا اچنبا ہوا کہ تمہارے پاس رب کی طرف سے ایک نصیحت آئی تم میں کے ایک مرد کی معرفت ( ف۱۱۳ ) کہ وہ تمہیں ڈرائے اور تم ڈرو اور کہیں تم پر رحم ہو ،

By Tahir ul Qadri

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد ( کی زبان ) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ( عذابِ الٰہی سے ) ڈرائے اور تم پرہیزگار بن جاؤ اور یہ اس لئے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے