Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उन्होंने ऊँटनी को काट डाला और अपने रब के हुक्म से फिर गए और उन्होंने कहाः ऐ सालेहः अगर तू पैग़म्बर है तो वह अज़ाब ले आ जिससे तू हमको डराता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ اُنہوں نے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں اوراپنے رب کے حکم سے سرکش ہوئے، اورانہوں نے کہا: ’’اے صالح! اگرتم واقعی رسولوں میں سے ہوتوہم پرلے آؤجس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں اور اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی اور بولے کہ صالح! اگر تم خدا کے فرستادہ ہو تو وہ عذاب ہم پر لاؤ ، جس کی دھمکی دے رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

پھر انہوں نے اس اونٹنی کو پئے کر دیا ( اس کی کونچیں کاٹ دیں ) اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی و سرتابی کی اور کہا اے صالح! اگر تم رسولوں میں سے ہو تو پھر ہمارے پاس لاؤ وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

By Moudoodi

پھر انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا 61 اور پورے تمّرد کے ساتھ اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کر گزرے ، اور صالح سے کہہ دیا کہ لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو واقعی پیغمبروں میں سے ہے ۔

By Mufti Naeem

پھر انہوں نے اونٹنی کو کاٹ ڈالا اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے اے صالح ( علیہ السلام ) ! جس چیز کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہواگر تم پیغمبروں میں سے ہو تو اسے لے آئو

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ انہوں نے اونٹنی کو مارڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی ، اور کہا : صالح ! اگر تم واقعی ایک پیغمبر ہو تو لے آؤ وہ ( عذاب ) جس کی ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ انہوں نے اونٹنی کو مارڈالااوراپنے رب کے حکم سے سرتابی کی اور کہنے لگے: ’’صالح! اگر تورسول ہے توجس ( عذاب ) کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے وہ لے آ‘‘

By Kanzul Eman

پس ( ف۱٤٦ ) ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور بولے اے صالح! ہم پر لے آؤ ( ف۱٤۷ ) جس کا تم سے وعد دے رہے ہو اگر تم رسول ہو ،

By Tahir ul Qadri

پس انہوں نے اونٹنی کو ( کاٹ کر ) مار ڈالا اور اپنے ربّ کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے: اے صالح! تم وہ ( عذاب ) ہمارے پاس لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے تھے اگر تم ( واقعی ) رسولوں میں سے ہو