Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने लूत (अलै॰) को भेजा, जब उन्होंने अपनी क़ौम से कहा कि क्या तुम खुली बेहयाई का काम करते हो जो तुमसे पहले दुनिया में किसी ने नहीं किया?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوط کوبھیجاجب اس نے اپنی قوم سے کہا: ’’کیاتم بے حیائی کا وہ کام کرتے ہوجوتم سے پہلے جہانوں میں کسی نے نہیں کیا؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ( ہم نے ) لوط کو ( بھیجا ) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو! تم سے پہلے دنیا کے کسی نے بھی اس کا ارتکاب نہیں کیا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے لوط کو بھیجا انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایسا بے حیائی کا کام کرتے ہو کہ ایسا کام تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ۔

By Moudoodi

اور لوط کو ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا ، پھر یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا 63 کیا تم ایسے بے حیا ہوگئے ہو کہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا ؟

By Mufti Naeem

اور ( بھیجا ہم نے ) لوط ( علیہ السلام ) کو جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ایسی بے حیائی کا کام کرتے ہو جسے پوری دنیا میں تم سے پہلے کسی ایک نے بھی نہیں کیا

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لوط کو بھیجا ( ٤٠ ) جب اس نے اپنی قوم سے کہا : کیا تم اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان کے کسی شخص نے نہیں کی ؟

By Noor ul Amin

اور لوط نے جب اپنی قوم سے کہا: ’’تم بے حیائی کاوہ کام کرتے ہو جو تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے بھی نہیں کیا تھا

By Kanzul Eman

اور لوط کو بھیجا ( ف۱٤۹ ) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا وہ بےحیائی کرتے ہو جو تم سے پہلے جہان میں کسی نے نہ کی ،

By Tahir ul Qadri

اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( بھی ہم نے اسی طرح بھیجا ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم ( ایسی ) بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جسے تم سے پہلے اہلِ جہاں میں سے کسی نے نہیں کیا تھا