और अगर तुम में से एक गिरोह उस पर ईमान लाया है जो देकर मैं भेजा गया हूँ और एक गिरोह ईमान नहीं लाया है तो इन्तिज़ार करो यहाँ तक कि अल्लाह हमारे दरमियान फ़ैसला कर दे, और वह बेहतर फ़ैसला करने वाला है।
اوراگر تم میں سے ایک گروہ اس پرایمان لایاجس کے ساتھ مجھے بھیجاگیاہے اور دوسراگروہ ایمان نہیں لایاتوتم صبرکروحتیٰ کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اوروہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔
اور جبکہ تم میں سے ایک گروہ اس چیز پر ایمان لایا ہے ، جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں اور ایک گروہ ایمان نہیں لایا تو انتظار کرو ، یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ فرمادے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔
اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پر ایمان نہیں لایا تو صبر کرو ۔ یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔
اگر تم میں سے ایک گروہ اس تعلیم پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ، ایمان لاتا ہے اور دوسرا ایمان نہیں لاتا ، تو صبر کے ساتھ دیکھتے رہو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے ، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔
اور اگر تم میں سے ایک جماعت جو باتیں میں دے کر بھیجا گیا ہوں اس میں ایمان لے آئی ہے اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی اور اس وقت تک صبر کرو کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہمارے درمیان فیصلہ فرما دیں اور وہی سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں ۔
اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پیغام پر ایمان لے آیا ہے جو میرے ذریعے بھیجا گیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا ، تو ذرا اس وقت تک صبر کرو جب تک اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے ۔ ( ٤٥ ) اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔
اوراگرتم میں سے ایک فریق ایسا ہے کہ جو کچھ مجھے دے کربھیجا گیا ہے ، اس پر ایمان لے آیا اور دوسرا نہیں لایاتوصبرکروحتیٰ کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہی سب سے بہترفیصلہ کرنے والا ہے
اور اگر تم میں ایک گروہ اس پر ایمان لایا جو میں لے کر بھیجا گیا اور ایک گروہ نے نہ مانا ( ف۱٦٤ ) تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ اللہ ہم میں فیصلہ کرے ( ف۱٦۵ ) اور اللہ کا فیصلہ سب سے بہتر ( ف۱٦٦ )
اور اگر تم میں سے کوئی ایک گروہ اس ( دین ) پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ایمان لے آیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا تو ( اے ایمان والو! ) صبر کرو یہاں تک کہ اﷲ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے ، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے