Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और रास्तों पर मत बैठो कि डराओ और अल्लाह की राह से उन लोगों को रोको जो उस पर ईमान ला चुके हैं और उसकी राह में कजी (टेढ़ापन) तलाश करो, और याद करो जबकि तुम बहुत थोड़े थे फिर उसने तुमको बढ़ा दिया, और देखो फ़साद मचाने वालों का क्या अंजाम हुआ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہرراستے پرنہ بیٹھ جاؤکہ تم دھمکاتے رہواوراﷲ تعالیٰ کی راہ سے اُن کوروکتے رہوجواس پرایمان لائے اورتم اس میں کجی تلاش کرتے ہواوریادکروجب تم تھوڑے تھے،سواس نے تمہیں زیادہ کردیااور دیکھوفسادکرنے والوں کاکیساانجام ہوا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہر راہ میں دھمکیاں دیتے ، اہلِ ایمان کو اللہ کی راہ سے روکتے اور اس راہ کو کج کرتے نہ بیٹھو ۔ یاد کرو جبکہ تم تھوڑے تھے تو تم کو خدا نے زیادہ کیا ۔ اور دیکھو ، فساد برپا کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا!

By Hussain Najfi

اور ہر راستے پر اس طرح نہ بیٹھو کہ تم ( راہ گیروں ) کو ڈراؤ دھمکاؤ اور ایمان لانے والوں کو اللہ کی راہ سے روکو ۔ اور اس راہ میں کجی تلاش کرو ۔ اور وہ وقت یاد کرو ۔ جب تم تھوڑے تھے تو اس ( خدا ) نے تمہیں بڑھا دیا اور دیکھو کہ فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوتا رہا ہے ۔

By Moudoodi

اور ( زندگی کے ) ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ کہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جاؤ ۔ یاد کرو وہ زمانہ جبکہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تمہیں بہت کر دیا ، اور آنکھیں کھول کر دیکھو کہ دنیا میں مفسدوں کا کیا انجام ہوا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ہر راستے پر نہ بیٹھو کہ لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہو اور جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان لاتا ہے اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے روکتے ہو اور اس میں کجی ( عیب ) تلاش کرتے ہو اور یاد کرو جبکہ تم ( تعداد میں ) تھوڑے تھے پھر اس نے تمہیں بڑھا دیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ایسا نہ کیا کرو کہ راستوں پر بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دو ، اور جو لوگ اللہ پر ایمان لائے ہیں ، ان کو اللہ کے راستے سے روکو ، اور اس میں ٹیڑھ پیدا کرنے کی کوشش کرو ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب تم کم تھے ، پھر اللہ نے تمہیں زیادہ کردیا ، ( ٤٤ ) اور یہ بھی دیکھو کہ فساد مچانے والوں کا انجام کیسا ہوا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور تم سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھاکرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دواوراللہ کی راہ سے روکواوراس میں بگاڑکی تلاش میں لگے رہو اور وہ وقت یاد کروجب تم تھوڑے تھے تواللہ نے تمہیں زیادہ کردیااور دیکھو کہ فسادکرنے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے

By Kanzul Eman

اور ہر راستہ پر یوں نہ بیٹھو کہ راہگیروں کو ڈراؤ اور اللہ کی راہ سے انہیں روکو ( ف۱٦۱ ) جو اس پر ایمان لائے اور اس میں کجی چاہو ، اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے اس نے تمہیں بڑھا دیا ( ف۱٦۲ ) اور دیکھو ( ف۱٦۳ ) فسادیوں کا کیسا انجام ہوا ،

By Tahir ul Qadri

اور تم ہر راستہ پر اس لئے نہ بیٹھا کرو کہ تم ہر اس شخص کو جو اس ( دعوت ) پر ایمان لے آیا ہے خوفزدہ کرو اور ( اسے ) اﷲ کی راہ سے روکو اور اس ( دعوت ) میں کجی تلاش کرو ( تاکہ اسے دینِ حق سے برگشتہ اور متنفر کر سکو ) اور ( اﷲ کا احسان ) یاد کرو جب تم تھوڑے تھے تو اس نے تمہیں کثرت بخشی ، اور دیکھو فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوا