Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मदयन की तरफ़ हमने उनके भाई शुऐब को भेजा, उन्होंने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो जिसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से दलील पहुँच चुकी है पस नाप-तौल पूरा करो और मत घटाकर दो लोगों को उनकी चीज़ें, और फ़साद न मचाओ ज़मीन में उसकी इस्लाह के बाद, यह तुम्हारे हक़ में बेहतर है अगर तुम मोमिन हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو(بھیجا)،اُس نے کہا: ’’اے میری قوم!اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اس کے سواتمہاراکوئی معبودنہیں،یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی ایک واضح دلیل آگئی ہے،چنانچہ ناپ اورتول پورا کرواورلوگوں کوان کی چیزیں کم کرکے نہ دواورزمین میں اس کی اصلاح کے بعد فسادنہ کرو،تمہارے لیے یہی بہترہے اگرتم مومن ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی ، شعیب کو بھیجا ۔ اس نے دعوت دی: اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح حجت آچکی ہے ۔ تو ناپ تول پوری کرو ، لوگوں کی چیزوں میں کوئی کمی نہ کرو اور زمین میں ، اس کی اصلاح کے بعد ، فساد نہ برپا کرو ۔ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی شعیب کو بھیجا ۔ انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ یقینا تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلا نشان بھی آچکا ہے ۔ پس ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی ( خرید کردہ ) چیزیں کم نہ دیا کرو ۔ اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

By Moudoodi

اور مَدیَن 69 والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی صاف رہنمائی آگئی ہے ، لہٰذا وزن اور پیمانے پورے کرو ، لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو 70 ، اور زمین میں فساد برپا نہ کرو جب کہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے 71 ، اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم واقعی مومن ہو 72 ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی آچکی ہے پس ناپ تول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو ۔ اورزمین اس کی اصلاح کے بعد فساد مت پھیلائو یہ باتیں تمہارے حق میں بہتر ہیں اگر تم ایمان والے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ ( ٤١ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے ۔ لہذا ناپ تول پورا پورا کیا کرو ۔ اور جو چیزیں لوگوں کی ملکیت میں ہیں ان میں ان کی حق تلفی نہ کرو ۔ ( ٤٢ ) اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ۔ ( ٤٣ ) لوگو ! یہی طریقہ تمہارے لیے بھلائی کا ہے ، اگر تم میری بات مان لو ۔

By Noor ul Amin

اور اہل مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو ( بھیجا ) اس نے کہا:’’اے میری قوم!اللہ کی عبادت کروجسکے سواتمہاراکوئی معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے لہٰذا ماپ اور تول پورارکھاکرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اصلاح ہو جانے کے بعداس میں بگاڑپیدا نہ کرویہی بات تمہارے لئے بہترہے اگرتم واقعی مومن ہو

By Kanzul Eman

اور مدین کی طرف ان کی برادری سے شعیب کو بھیجا ( ف۱۵۸ ) کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آئی ( ف۱۵۹ ) تو ناپ اور تول پوری کرو اور لوگوں کی چیزیں گھٹا کر نہ دو ( ف۱٦۰ ) اور زمین میں انتظام کے بعد فساد نہ پھیلاؤ ، یہ تمہارا بھلا ہے اگر ایمان لاؤ ،

By Tahir ul Qadri

اور مدین کی طرف ( ہم نے ) ان کے ( قومی ) بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اﷲ کی عبادت کیا کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آچکی ہے سو تم ماپ اور تول پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور زمین میں اس ( کے ماحولِ حیات ) کی اصلاح کے بعد فساد بپا نہ کیا کرو ، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ( اس الُوہی پیغام کو ) ماننے والے ہو