Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

"और यह कि हम में से कुछ लोग अच्छे हैं और कुछ लोग उस से निम्नतर हैं, हम विभिन्न मार्गों पर हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقیناًہم میں سے کچھ لوگ نیک ہیں اورکچھ اس کے علاوہ ہیں،ہم مختلف گروہوں میں تقسیم ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ ہم میں بھی نیک اور اس سے مختلف قسم کے لوگ ہیں ، ہماری راہیں الگ الگ ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک ہیں اور کچھ اور طرح اور ہم مختلف الرّائے لوگ تھے ۔

By Moudoodi

اور یہ کہ ” ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فرو تر ہیں ، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں11 ۔ ”

By Mufti Naeem

اور بے شک ( کچھ ) ہم میں نیک ( جنات ) بھی ہیں اور ہم میں ان کے علاوہ ( برے ) بھی ہیں ، ہم مختلف اور جدا جدا طریقوں ( راستوں ) پر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : ہم میں کچھ نیک ہیں ، اور کچھ ایسے نہیں ہیں اور ہم مختلف طریقوں پر چلے آرہے ہیں ۔ ( ٨ )

By Noor ul Amin

اور یہ کہ ہم ( جنوں ) میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور کچھ اس کے برعکس بھی ہیں ، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں

By Kanzul Eman

اور یہ کہ ہم میں ( ف۲۱ ) کچھ نیک ہیں ( ف۲۲ ) اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ، ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں ( ف۲۳ )

By Tahir ul Qadri

اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور ہم ( ہی ) میں سے کچھ اس کے سوا ( برے ) بھی ہیں ، ہم مختلف طریقوں پر ( چل رہے ) تھے