और वह प्रकाशना की गई है कि यदि वे सीधे मार्ग पर धैर्यपूर्वक चलते तो हम उन्हें पर्याप्त जल से अभिषिक्त करते,
اوریہ کہ اگرلوگ راہِ ہدایت پرثابت قدم رہتے توہم اُنہیں ضروربہت وافرپانی سے پلاتے۔
اور ( مجھے وحی آئی ہے ) کہ اگر یہ ( قریش ) سیدھی راہ پر گامزن رہتے تو ہم ان کو خوب خوب سیراب کرتے ۔
اور یہ کہ اگر یہ لوگ راہِ راست پر ثابت قدم رہتے تو ہم انہیں خوب سیراب کرتے ۔
اور15﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو ، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ﴾ لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم انہیں خوب سیراب کرتے16 ،
اور ( اے محبوب ﷺ فرمادیجیے مجھ پر یہ بھی وحی ہوئی ہے ) اگر یہ لوگ ( سیدھے ) راستے پر جمے رہیں گے تو البتہ ہم بہت بڑی مقدار میں پانی سے انہیں سیراب فرمائیں گے
اور ( اے پیغمبر ! اہل مکہ سے کہو کہ مجھ پر ) یہ ( وحی بھی آئی ہے ) کہ : اگر یہ لوگ راستے پر آکر سیدھے ہوجائیں تو ہم انہیں وافر مقدار میں پانی سے سیراب کریں ۔
( اے نبی کہہ دیجئے ) اوراگرسیدھی راہ پر قائم رہتے توہم انہیں وافرپانی سے سیراب کرتے
اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ ( ف۳۱ ) راہ پر سیدھے رہتے ( ف۳۲ ) تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے ( ف۳۳ )
اور یہ ( وحی بھی میرے پاس آئی ہے ) کہ اگر وہ طریقت ( راہِ حق ، طریقِ ذِکرِ اِلٰہی ) پر قائم رہتے تو ہم انہیں بہت سے پانی کے ساتھ سیراب کرتے