Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "मैं नहीं जानता कि जिस चीज़ का तुम से वादा किया जाता है वह निकट है या मेरा रब उस के लिए लम्बी अवधि ठहराता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کہہ دوکہ میں نہیں جانتاکہ وہ قریب ہے جس کاتم سے وعدہ کیاجا تاہے یامیرارب اُس کے لیے کوئی مدت رکھے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: مجھے نہیں پتا کہ جس چیز سے تمہیں آگاہ کیا جارہا ہے ، وہ قریب ہی ہے یا میرا رب ابھی اس کو کچھ مدت اور ٹالنے والا ہے؟

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجیے! کہ میں نہیں جانتا کہ جس چیز ( عذاب ) کا تم لوگوں سے وعدہ وعید کیا جارہا ہے کہ آیا وہ قریب ہے یا میرا پروردگار اس کیلئے کوئی طویل مدت مقرر کرتا ہے ۔

By Moudoodi

کہو ” میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے25 ۔

By Mufti Naeem

۔ ( آپ ﷺ ) فرمادیجیے مجھے نہیں معلوم جس ( دن ) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آیا وہ قریب ہے یا میرے رب نے اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرمادی ہے

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : مجھے معلوم نہیں ہے کہ جس چیز سے تمہیں ڈرایا جارہا ہے ، آیا وہ نزدیک ہے یا میرا پروردگار اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے ۔ ( ١٣ )

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ میں نہیں جانتاکہ جس ( عذاب ) کاتم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا اس میں میرارب دیر کردے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گا ( ف٤۷ )

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: میں نہیں جانتا کہ جس ( روزِ قیامت ) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا اس کے لئے میرے رب نے طویل مدت مقرر فرما دی ہے