Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि वह यक़ीनी बना दे कि उन्होंने अपने रब के सन्देश पहुँचा दिए और जो कुछ उन के पास है उसे वह घेरे हुए है और हर चीज़ को उस ने गिन रखा है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ وہ جان لے کہ اُنہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادیے ہیں اوراللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کا احاطہ کررکھاہے جوان کے پاس ہیں اور اُس نے ہرشے کوشمار کررکھاہے

By Amin Ahsan Islahi

کہ دیکھے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغام پہنچا دیے؟ اور وہ ان کے گرد وپیش کا احاطہ کیے اور ہر چیز کو شمار میں رکھے ہوتا ہے ۔

By Hussain Najfi

تاکہ وہ معلوم کرے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغامات کو پہنچا دیا ہے اور وہ ان کے حالات کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اس نے ہر چیز کو گن رکھا ہے ۔

By Moudoodi

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے29 ، اور وہ ان کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے30 ۔ ” ؏۲

By Mufti Naeem

تاکہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) جان لے کہ تحقیق انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادیے ہیں اور جو کچھ ان کے پاس ہے اس نے ( سب کو ) گھیر رکھا ہے اور ہرچیز کا گِن کر شمار فرمارکھا ہے

By Mufti Taqi Usmani

تاكہ ‌اللہ ‌جان ‌لے ‌كہ ‌انہوں ‌نے ‌اپنے ‌پروردگار ‌كے ‌پیغامات ‌پہنچادیئے ‌ہیں ، ‌اور ‌وہ ‌ان ‌كے ‌سارے ‌حالات ‌كا ‌احاطہ ‌كیے ‌ہوئے ‌ہے ، ‌اور ‌اس ‌نے ‌ہر ‌ہر ‌چیز ‌كی ‌پوری ‌طرح ‌گنتی ‌كر ‌ركھی ‌ہے ۔

By Noor ul Amin

تاکہ اسے معلوم ہو جائے کہ رسولوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادئیے ہیں اورجو کچھ ان کو درپیش ہو تا ہے اس کاوہ احاطہ کئے ہوئے ہے اور ہرچیزکاگن کراسنے ریکارڈرکھاہوا ہے

By Kanzul Eman

تاکہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ( ف۵۲ )

By Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ ( اس بات کو ) ظاہر فرما دے کہ بے شک ان ( رسولوں ) نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے ، اور ( اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور علومِ غیبیہ میں سے ) جو کچھ ان کے پاس ہے اللہ نے ( پہلے ہی سے ) اُس کا اِحاطہ فرما رکھا ہے ، اور اُس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے