उस दिन मनुष्य को बता दिया जाएगा जो कुछ उस ने आगे बढाया और पीछे टाला
اُس دن انسان کوبتایاجائے گاجوکچھ اُس نے آگے بھیجااورجواُس نے پیچھے چھوڑاہے۔
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا ۔
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا ( عمل ) آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا؟
اس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا9 ۔
انسان کو اس دن اس کے ان اعمال کی جو آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے خبر دی جائے گی
اس دن ہر انسان کو جتلا دیا جائے گا کہ اس نے کیا کچھ آگے بھیجا ہے ، اور کیا کچھ پیچھے چھوڑا ہے ۔ ( ٤ )
اس دن انسان کو اس کے تمام اعمال کی خبردی جائے گی کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے
اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا ( ف۱۱ )
اُس دن اِنسان اُن ( اَعمال ) سے خبردار کیا جائے گا جو اُس نے آگے بھیجے تھے اور جو ( اَثرات اپنی موت کے بعد ) پیچھے چھوڑے تھے