जिस दिन वे उसे देखेंगे तो (ऐसा लगेगा) मानो वे (दुनिया में) बस एक शाम या उस की सुबह ही ठहरे हैं
جس دن وہ اُسے دیکھ لیں گے تو (سمجھیں گے)گویاکہ وہ نہیں ٹھہرے مگرایک شام یااُس کی ایک صبح۔
جس روز وہ اس کو دیکھیں گے تو گویا انہیں ایک شام یا اس کی صبح سے زیادہ وقفہ نہیں گذرا ۔
جس دن یہ لوگ اس ( قیامت ) کو دیکھیں گے تو ( انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ ) وہ ( دنیا میں ) نہیں ٹھہرے تھے ۔ مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح ۔
جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ﴿ یہ دنیا میں یا حالت موت میں﴾ بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں24 ۔ ؏۲
گویا کہ وہ ( کفار ) جس دن اس ( قیامت ) کو دیکھ لیں گے ( ایسا سمجھیں گے ) وہ ( دنیا میں ) صرف ایک صبح یا ایک شام ہی رہے ہیں
جس دن یہ اس کو دیکھ لیں گے ، اس دن انہیں ایسا معلوم ہوگا جیسے وہ ( دنیا میں یا قبر میں ) ایک شام یا ایک صبح سے زیادہ نہیں رہے ۔ ( ١٠ )
جب وہ اسے دیکھیں گے توانہیں معلوم ہو گا وہ گویا ( دنیا میں ) صرف ایک شام یاصرف ایک صبح رہے تھے
۔ ( ٤٦ ) گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے ( ف٤۹ ) دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے ،
گویا وہ جس دن اسے دیکھ لیں گے تو ( یہ خیال کریں گے کہ ) وہ ( دنیا میں ) ایک شام یا اس کی صبح کے سوا ٹھہرے ہی نہ تھے